قانون اور انصاف کی وزارت
وزارتِ قانون و انصاف کے محکمۂ قانون ساز کی طرف سے شاستری بھون، نئی دہلی میں عالمی یومِ یوگا 2026 کا اہتمام
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 11:16AM by PIB Delhi
بارہویں عالمی یومِ یوگا کے موقع پر وزارتِ قانون و انصاف کے قانون ساز محکمے نے 21 جون 2026 کو شاستری بھون کمپلیکس میں قانون ساز محکمہ اور محکمۂ قانونی امور کے افسران و ملازمین کے لیے ایک خصوصی یوگا سیشن کا انعقاد کیا۔
یہ یوگا سیشن مرارجی دیسائی قومی ادارۂ یوگا کے ماہرین کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ سیشن کے دوران ماہرین نے شرکاء کو مختلف یوگا آسنوں کی مشق کرائی اور انہیں درست طریقے سے انجام دینے کے عملی طریقے بتائے۔ شرکاء نے ان کی رہنمائی میں پُرجوش انداز میں آسنوں کی مشق کی، جس سے یہ سیشن معلوماتی اور مفید ثابت ہوا۔
اس یوگا سیشن کی قیادت قانون ساز محکمہ اور محکمۂ قانونی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر راجیو منی نے کی۔ دونوں محکموں کے سینئر افسران اور ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملحقہ دفاتر، یعنی سرکاری زبان وِنگ (او ایل ونگ) اور ودھی ساہتیہ پرکاشن (وی ایس پی) کے افسران اور عملے نے بھی سرگرم انداز میں شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیو منی نے یوگا ماہرین کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور جسمانی، ذہنی اور جذباتی فلاح و بہبود کے حصول کے لیے یوگا کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند، توانا اور باشعور بھارت کے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے افراد، معاشرے اور حکومتی اداروں کی جانب سے مسلسل بیداری اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال کی رہنمائی اور قیادت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
اس سیشن کا مقصد جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ میں یوگا کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ پروگرام میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ یوگا سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شرکاء نے ماہرین کی رہنمائی میں مختلف یوگا آسنوں اور سانس کی مشقوں میں بھرپور حصہ لیا اور یوگا کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔




******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8970
(रिलीज़ आईडी: 2276092)
आगंतुक पटल : 11