وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی یوم یوگ 2026 سے قبل آئی ٹی آر اے جام نگر میں 100 روزہ یوگ مہم مکمل

प्रविष्टि तिथि: 19 JUN 2026 7:55PM by PIB Delhi

12ویں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) 2026 کے لیے 100 روزہ الٹی گنتی کی مہم کے حصے کے طور پر، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید (آئی ٹی آر اے)، جام نگر میں وزارت آیوش کے تحت، یوگ بیداری اور رابطہ کاری سے متعلق مختلف پہل قدمیوں کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف پروگراموں کے ذریعہ 4500 سے زائد لوگ جڑے۔

آئی ڈی وائی 2026 سے ہم آہنگ مہم بعنوان ’’یوگ برائے صحت مند عمر‘‘،  ایک صحت مند، فعال اور متوازن طرز حیات کے فوائد کو فروغ دینے پر مرتکز ہے۔ یہ پہل قدمی یوگ کو برادری کی شرکت، ادارہ جاتی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل رابطہ کاری کے توسط سے معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانے کے آیوش کے وژن کو اجاگر کرتی ہے۔ آئی ٹی آر اے نے زمینی سطح پر سرگرمیوں کے ذریعہ مختلف بیداری پروگراموں کااہتمام کرکے اور ساتھ ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے توسط سے وسیع تر آبادی تک پہنچ کر اس مشن میں سرگرمی کے ساتھ تعاون دیا۔

آئی ٹی آر اے جام نگر کی ڈائرکٹر، پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیساری نے اطلاع دی کہ مہم کے دوران 11 اہم پروگراموں کا اہتمام کیا گیا، جن میں یوگ ورشاپس، طبی تعلیمی پروگرام کا تسلسل، مشترکہ یوگ پروٹوکول اجلاسات، مفت یوگ کلاسیز، ’’یوگا 365‘‘ گروپ مشق کے اجلاسات، قومی سطح کے مقابلے اور ’’رن فار یوگا‘‘ بیداری کی تقریب شامل ہیں۔

اس مہم میں طلبا، نوجوانوں، حفظانِ صحت پیشہ واران، بزرگ شہریوں، مزدور برادریوں، جیل کے قیدیوں، سلامتی اہلکاروں اور عوام الناس کی شرکت دیکھی گئی۔ نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی پوسٹر سازی، شلوک پڑھ کر، نظمیں لکھ کر،  نغمہ نگاری اور ریل بنانے کے مقابلوں سمیت مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعہ کی گئی۔ مختلف مقامات پر یوگ مظاہروں اور گروپ مشق کے اجلاسات کا اہتمام کیا گیا، جن کے ذریعہ یوگ اور جامع صحت و تندرستی کے پیغام کے ساتھ سماج کے مختلف طبقات کے عوام کو جوڑا گیا۔

عوامی رابطہ کاری سے متعلق پہل قدمیوں کے ساتھ ساتھ، آئی ٹی آر اے  نے پانچ تعلیمی پروگراموں، جن میں دو پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور تین اگزیکیوٹیو ڈپلومہ کورسز شامل ہیں،  کے ذریعہ یوگ سے متعلق تعلیم اور صلاحیت سازی کو مضبوط بنانا جاری رکھا ہے۔ یہ ادارہ چھ مخصوص کورسز کا بھی اہتمام کرتا ہے جو یوگا سائنس، لائف اسٹائل مینجمنٹ، صحت و تندرستی، علم تغذیہ، آیوروید اور قدرتی طریقہ علاج پر مرکوز ہیں، جس سے صحت اور تندرستی کی جانب مربوط نقطہ نظر کو فروغ دائرہ جا رہا ہے۔

آئی ٹی آر اے میں سواستھ وریتا کا محکمہ حاملہ خواتین اور شہریوں جیسے گروپوں کو پورے سال مفت یوگ تربیت اور مخصوص پروگرامس فراہم کررہا ہے۔

21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگ اور عالمی یوم موسیقی کے موقع پر، آئی ٹی آر اے کے طلبا ایک مخصوص ’’یوگا فیوژن پرفارمنس‘‘ پیش کریں گے، جو موسیقی اور یوگا کے آسنوں پر مشتمل ہوگی۔ توقع کی جاتی ہے کہ جام نگر اور قریبی اضلاع کے عوام کی ایک بڑی تعداد ، ڈاکٹروں، فیکلٹی اراکین اور آئی ٹی آر اے کے ملازمین کے ساتھ دھنونتری گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے ’’یوگ مہاسنگم‘‘ میں شرکت کرے گی۔

ان پہل قدمیوں کے ذریعہ، آئی ٹی آر اے نے جسم، ذہن اور روح کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کے سائنسی نقطہ نظر کے طور پر یوگ کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، جس سے ایک صحت مند اور مزید متوازن معاشرے کی تصوریت مضبوط ہو رہی ہے۔


***

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8917


(रिलीज़ आईडी: 2275507) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati