شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
قومی سطح کا ہیکاتھون ’’اسٹیٹاتھون- وکست بھارت کے لیے ڈیٹا کا سفر‘‘ کامیابی کے ساتھ مکمل، باصلاحیت نوجوانوں نے اختراعی ڈیٹا سلوشنز پیش کیے
प्रविष्टि तिथि:
19 JUN 2026 8:01PM by PIB Delhi
قومی سطح کا ہیکاتھون ’’اسٹیٹاتھون- وکست بھارت کے لیے ڈیٹا کا سفر‘‘، کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، جس میں ملک بھر کے نوجوان اختراع کاروں نے شرکت کی ۔ اس کا مقصد سرکاری اعدادو شمار میں موجود چنوتیوں کا اعداد و شمار پر مبنی سلوشنز تیار کرنا ہے۔ اس کا اہتمام این ایس او، انڈیا نے وزارت تعلیم کے اختراعی سیل کے اشتراک میں کیا۔ گرینڈ فینالے میں 25 ٹیموں نے حصہ لیا۔ شرکاء نے پانچ چنوتیوں پر کام کیا، اور سرکاری اعدادو شمار کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کی۔
ہر زمرے میں دو انعامات سے نوازا گیا۔ پہلے زمرے میں، مہاراشٹر کے ایراوتا ٹیکنالوجیز نام کے ایک اسٹارٹ اپ نے اول انعام حاصل کیا، اس کے بعد سری سائرام انجینئرنگ کالج، تمل ناڈوکا نمبر آیا۔ بھارت انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، تلنگانہ اور سری رام کرشنا کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، تمل ناڈو نے دوسرے زمرے میں بالترتیب پہلا اور دوسرا انعام حاصل کیا۔
تیسرے زمرے میں، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی)، اڈیشہ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ آر ایم کے انجینئرنگ کالج، تمل ناڈو دوسرے نمبر پر رہا۔ بھگوان پرشورام انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی اور چنئی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، تمل ناڈو نے چوتھے زمرے میں بالترتیب فاتح اور رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ پانچویں زمرے میں، جے پرکاش مکند لال انوویٹیو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ، ہریانہ نے پہلا انعام جیتا، جبکہ کونگو انجینئرنگ کالج اور میٹرکس لیبز، ایک اسٹارٹ اپ، دونوں تمل ناڈو کے، مشترکہ طور پر رنر اپ کے طور پر ختم ہوئے۔
شماریات اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت کے سکریٹری، ڈاکٹر سوربھ گرگ نے 19 جون 2026 کو وزارت کے ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں فاتحین کے ساتھ بات چیت کی۔ طلباء نے اسٹیٹاتھون کے ذریعے اپنے سفر سے اپنے تجربات اور بصیرت کا اشتراک کیا۔
جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب پی آر میشرم، ڈائرکٹر جنرل (ڈیٹا گورننس) نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جدت طرازی کو جاری رکھیں اور حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں۔
ڈاکٹر سوربھ گرگ نے پورے مقابلے کے دوران طلباء اور جائزہ لینے والوں دونوں کی طرف سے دکھائی جانے والی لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے، تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی جدت اور سماجی ترقی کے لیے نئی راہیں پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ وزارت ہیکاتھون کو نوجوان اختراع کاروں کے ساتھ مشغول ہونے کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر دیکھتی ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کی بات چیت کو مضبوط کرتی رہے گی۔

***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8916
(रिलीज़ आईडी: 2275468)
आगंतुक पटल : 3