بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سوچھتا پکھواڑا ایوارڈ 2025 کے تحت پارا دیپ پورٹ اتھارٹی کو پہلا انعام دیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
03 FEB 2026 8:44PM by PIB Delhi
پارادیپ پورٹ اتھارٹی (پی پی اے) کو صفائی ستھرائی، پائیداری اور عوامی شراکت داری میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر، وزارتِ بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ (ایم او پی ایس ڈبلیو) کی جانب سے منعقدہ ‘سوچھتا پکھواڑا ایوارڈ 2025’ میں پہلے انعام سے نوازا گیا ہے۔
3 فروری (منگل) 2026 کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر اورایم او پی ایس ڈبلیوکے سکریٹری آئی اے ایس جناب وجے کمار بھی موجود تھے۔ پارادیپ پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب پی ایل ہرناتھ (آئی آر ٹی ایس) نے پورٹ کی ٹیم کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ ‘سوچھ بھارت پکھواڑا 2025’ اور سوچھتا ہی سیوا مہم 2025 کے دوران صفائی مہم، عوامی شمولیت، باہمی تعاون اور صفائی متروں کی فلاح و بہبود کے ذریعے ایک صاف ستھرا اور بہتر ماحول بنانے میں مثالی کارکردگی دکھانے والے ایم او پی ایس ڈبلیو کے کئی اداروں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، جو سوچھ بھارت مشن، ماحولیاتی تحفظ اور سب کی شمولیت کے ساتھ ترقی کے اصولوں کے تئیں پورٹ کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی رہنمائی میں، پارا دیپ پورٹ اتھارٹی نے سوچھتا پکھواڑہ 2025 کے تین بنیادی ستونوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا: جن بھاگیداری، ایک پیڑ ماں کے نام، اورصفائی متر سرکشا۔
جن بھاگیداری کے حصے کے طور پر پی پی اے نے اسکولوں، تاریخی مقامات، مندروں، ساحلوں، تالابوں اور پورٹ کے احاطے میں صفائی مہم چلا کر بڑے پیمانے پر عوام کو اس سے جوڑا۔ ‘‘ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’ جیسی مہمات کے تحت سائیکلوتھون، سوچھتا رتھ، ریلیاں، سوچھتا دوڑ اور انسانی زنجیرجیسی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جس سے یہ پیغام عام ہوا کہ صفائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی، جس سے غیر آباد علاقوں کو سرسبز و شاداب علاقوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایک بڑی کامیابی یہ رہی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یومِ پیدائش کے موقع پر‘ایک پیڑ ماں کے نام 2.0’ مہم کے تحت پارادیپ کے ساحل پر 40,000 پودے لگائے گئے۔ اس اقدام سے ماحولیاتی تحفظ اور ایک سرسبز و صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے عزم کو مزید مضبوطی ملی۔
صفائی متر سرکشا: یہ ستون صفائی ملازمین کی فلاح و بہبود، حفاظت اور ان کی عزتِ نفس پر مرکوز تھا۔ اس سلسلے میں طبی معائنے کے کیمپ لگائے گئے اور صفائی ملازمین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ اعزاز سے نوازا گیا، جس میں وزیر اعظم کے یومِ پیدائش پر ان کی خصوصی حوصلہ افزائی بھی شامل ہے۔
پی پی اے نےنکڑ ناٹک، ریلیوں، سوتی تھیلوں کی تقسیم اور عوامی بیداری کے ذریعے 'پلاسٹک کی آلودگی ختم کرو' کے تحت ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے خلاف مہم چلائی۔اس کے علاوہ کباڑ سے تعمیر جیسے جدید اقدامات اور کچرے سے دولت کی نمائشوں کے ذریعے غیرمستعمل چیزوں کے دوبارہ استعمال کو بہترین طریقے سے پیش کیا گیا، جس میں مقامی نوجوانوں اور باصلاحیت لوگوں کو شامل کیا گیا۔
دیگر سرگرمیوں میں صفائی کے موضوع پر پینٹنگ اور رنگولی کے مقابلے، سیلفی بوتھ، اور خون کے عطیہ کے کیمپ شامل تھے۔ ساتھ ہی ‘خصوصی مہم 5.0’ کے تحت انتظامی عمارت کی تزئین و آرائش کی گئی تاکہ پورٹ کے پورے ماحول میں صفائی کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر پی پی اے کے چیئرمین جناب پی ایل ہرناتھ نے کہاکہ یہ ایوارڈ ہمارے تمام ملازمین، کنٹریکٹ ورکرز، شراکت داروں اور مقامی معاشرے کی مشترکہ محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ پارادیپ پورٹ اتھارٹی صفائی ستھرائی، ماحولیاتی پائیداری اور سماجی بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔
‘سوچھتا پکھواڑا ایوارڈ’ ایم او پی ایس ڈبلیو کا ایک سالانہ اقدام ہے، جس کے تحت ملک بھر کی بندرگاہوں اور سمندری اداروں کی کارکردگی کا صفائی مہم، کچرے کے بندوبست، ماحول دوست اقدامات اور عوامی شمولیت کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز سوچھ بھارت مشن کو آگے بڑھانے اور پائیدار پورٹ آپریشنز کے لیے نئے معیار قائم کرنے میں پارادیپ پورٹ اتھارٹی کی قائدانہ حیثیت کو ثابت کرتا ہے۔
****
(ش ح ۔ ع ح۔م ش(
U.No.8873
(रिलीज़ आईडी: 2275031)
आगंतुक पटल : 18