وزارت آیوش
لیہہ میں بین الاقوامی یوگا اور میڈيٹیشن فیسٹیول 2026 کا انعقاد
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوا رگپا میں ’’عوامی صحت سے یوگا کے انضمام‘‘ پر سیمینار منعقد
ماہرین نے جامع صحت و تندرستی کے فروغ میں یوگا اور سووا رگپا کے کردار کو اجاگر کیا
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 9:03PM by PIB Delhi
بین الاقوامی یوگا اور میڈیٹیشن فیسٹیول 2026 کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوا رگپا (این آئی ایس آر)، لیہہ نے مہابودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سینٹر، لیہہ کے اشتراک سے ’’عوامی صحت سے یوگا کے انضمام‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا۔
اس سیمینار میں ماہرین، معالجین، مندوبین اور مقامی باشندوں نے شرکت کی اور یوگا و روایتی نظامِ طب کے ذریعے جامع صحت اور تندرستی کے فروغ میں ان کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا۔
پروگرام کا آغاز ادارے اور اس کے عجائب گھر کے دورے سے ہوا، جس کے بعد سیمینار کی کارروائی شروع ہوئی۔ اس موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوا رگپا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پدما گرمیت نے فیسٹیول کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تدارکی صحت کی نگہداشت اور عوامی صحت کے فروغ کے لیے یوگا اور سوا رگپا کے انضمام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ایشور وی بسوارڈی، سابق ڈائریکٹر مرا رجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا نے جامع صحت اور تندرستی میں یوگا کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وینریبل بھکشو سنگھاسینا نے مراقبہ، ہمدردی اور باطنی سکون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر پائیدار صحت اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
سیمینار میں ’’یوگا کے ذریعے جذباتی استقامت سازی‘‘، ’’جذباتی تندرستی: مستقبل کی اہم مہارت‘‘ اور ’’یوگا اور سوا رگپا کا انضمام‘‘ جیسے موضوعات پر خصوصی محاضرے پیش کیے گئے، جن میں جسمانی، ذہنی اور مجموعی صحت کے فروغ میں یوگا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔
یہ سیمینار 15 سے 21 جون تک لداخ میں جاری ہفتہ بھر کے عالمی یوگا اور میڈیٹیشن فیسٹیول 2026 کے ضمن منعقد کیا گیاتھا، جس کا اہتمام اقوام متحدہ کے 12ویں بین الاقوامی یومِ یوگا کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔
فیسٹیول کے تحت یوگاتھون، میڈیٹیشن سیشن، نوجوانوں کے لیے بیداری پروگرام اور لداخ کے مختلف نمایاں مقامات پر یوگا سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
فیسٹیول کی نمایاں سرگرمیوں میں دنیا کے بلند ترین فوجی محاذوں میں شمار ہونے والے سیاچین بیس کیمپ اور پینگونگ جھیل پر خصوصی یوگا سیشن شامل ہیں، جو یوگا کے ہمہ گیر پیغام کی عکاسی کرتے ہیں اور لداخ کو صحت، مراقبہ اور متوازن طرزِ زندگی کے ایک منفرد مرکز کے طور پر پیش کرتے ہیں۔




************
ش ح ۔ م ش ع ۔ م ص
(U : 8865 )
(रिलीज़ आईडी: 2274951)
आगंतुक पटल : 9