پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے یوگا کے عالمی دن 2026 سے قبل یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 6:01PM by PIB Delhi
یوگا کے عالمی دن 2026 کے موقع پر، پارلیمانی امور کی وزارت کے زیرِ اہتمام، دہلی واقع شری لال بہادر شاستری قومی سنسکرت یونیورسٹی کے شعبہ یوگا سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر رامیش کمار کی رہنمائی میں، 18 جون 2026 کو صبح 11:30 بجے، نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس اینیکس کے مین کمیٹی روم میں ایک یوگا ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر رامیش کمار کا تعارف کراتے ہوئے، پارلیمانی امور کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے ورکشاپ کا افتتاح کیا اور یوگا کے عالمی دن 2026 کے موقع پر بھارت سرکار کے ذریعے کیے جانے والے پروگراموں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے وزارت کے تمام افسران اور عملے کے لیے یوگا اور ’پرانایام‘ پر ایک سیشن منعقد کیا اور بتایا کہ دفتری اوقات میں یوگا کی مشق تناؤ کو کم کرنے اور کام کی کارکردگی بڑھانے میں کس طرح مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر ستیہ پرکاش (ایڈیشنل سکریٹری)، جناب مکیش کمار (ڈپٹی سکریٹری)، جناب ایس ایس پاترہ (ڈپٹی سکریٹری) اور پارلیمانی امور کی وزارت کے دیگر افسران اور عملے نے یوگا ورکشاپ میں شرکت کی۔

***
(ش ح - ع ا)
U.No. 8842
(रिलीज़ आईडी: 2274894)
आगंतुक पटल : 11