وزارت دفاع
بھارتی فوجی دستہ کثیرالملکی مشترکہ فوجی مشق “خان کوئسٹ” میں شرکت کے لیے روانہ
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 5:01PM by PIB Delhi
بھارتی فوج کا دستہ آج کثیرالملکی مشترکہ فوجی مشق خان کویسٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ یہ مشق 20 جون سے 03 جولائی 2026 تک منگولیا کے دارالحکومت اولان باتار میں واقع فائیو ہلز ٹریننگ ایریا میں منعقد ہوگی۔یہ مشق دنیا بھر کی مسلح افواج کو ایک ساتھ لائے گی تاکہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII کے تحت امن کی حمایت سے متعلق کارروائیوں میں تعاون کریں اور باہمی ہم آہنگی کو بہتر بنائیں۔اس مشق کا پچھلا ایڈیشن 14 سے 28 جون 2025 تک منگولیا میں منعقد ہوا تھا۔
یہ مشق 2003 میں امریکہ اور منگولیا کی دفاعی افواج کے درمیان ایک دوطرفہ سرگرمی کے طور پر شروع ہوئی تھی۔ بعد ازاں 2006 سے یہ مشق کثیرالملکی امن مشق میں تبدیل ہو گئی، اور موجودہ ایڈیشن اس کی 23ویں مشق ہے۔بھارتی دستے کی شرکت بھارت کے عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم اور منگولیا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے۔
بھارتی فوج کا 40 اہلکاروں پر مشتمل دستہ جے اے ٹی ریجیمنٹ کی ایک بٹالین کے جوانوں اور دیگر ہتھیاروں اور خدمات سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
اس مشق خان کویسٹ کا مقصد شرکت کرنے والی دفاعی افواج کے دستوں کو کثیرالملکی ماحول میں امن مشن آپریشن کے لیے تیار کرنا ہے۔یہ مشق مشترکہ منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی کی مشقوں پر مرکوز ہوگی، جن میں جامد اور متحرک چیک پوائنٹس کا قیام، محاصرہ اور تلاشی آپریشن، گشت، دشمن علاقے سے شہریوں کے انخلا، دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کے خلاف کارروائیاں، جنگی ابتدائی طبی امداد اور زخمیوں کی منتقلی شامل ہیں۔
یہ مشق خان کویسٹ میں شرکت کرنے والے ممالک کو مشترکہ آپریشنوں کے انعقاد کے لیے اپنی بہترین حکمتِ عملی، تکنیکوں اور طریقۂ کار کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی۔یہ مشق عملی تیاری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شریک ممالک کے فوجیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی رفاقت کو بھی فروغ دے گی۔
C6X6.jpeg)
********
) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)
U.No. 8834
(रिलीज़ आईडी: 2274770)
आगंतुक पटल : 11