زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پٹنہ کے دورہ پر آنے والے  مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کا صفائی مہم کے حوالے سے متاثر کن پیغام


مودی حکومت کے 12 سال خدمت اور گڈ گورننس کا سنہری باب ہیں: مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان

بہار کے وزیراعلیٰ جناب سمراٹ چودھری سے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کی ملاقات، زراعت اور دیہی ترقی پر گفتگو

'پرگتی پتھ یاترا' کے دوران، جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے بہار میں کیےجانے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے'وکست بھارت سنکلپ سمیلن' میں  دانشوروں سے تبادلہ خیال کیا اور مودی حکومت کی حصولیابیوں  کو اجاگر کیا

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "بہار علم، تیاگ اور قربانی کی مقدس سرزمین ہے"

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے 'کھیت بچاؤ ابھیان' میں کسانوں سے براہِ راست بات چیت کی اور مٹی کے تحفظ پر زور دیا

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 7:51PM by PIB Delhi

زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کا پٹنہ دورہ  آج سلسلہ وار کثیر جہتی پروگراموں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں میں مرکزی حکومت کی حصولیابیوں کو صفائی ستھرائی، ترقی، زرعی اصلاحات اور عوامی رسائی کے ذریعے بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ دن بھر کے پروگراموں کے دوران، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے نہ صرف مرکز کی پالیسیوں کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کا مثبت پیغام دیا بلکہ بہار میں ڈبل انجن کی حکومت کے تال میل اور ترقی کی رفتار کو بھی نمایاں کیا۔ اس دورے سے  دیہی اور زرعی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا مظاہرہ کیاگیا۔

ان پروگراموں کا آغاز پٹنہ کے تاریخی گول گھر کمپلیکس میں منعقدہ صفائی مہم سے ہوا، جہاں مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے بہار کے وزیر زراعت جناب وجے کمار سنہا، سینئر حکام اور کارکنوں کے ساتھ شرکت کی اور صفائی ستھرائی کو عوامی تحریک بنانے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کردار کو نمایاں طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد 'سوچھ بھارت ابھیان' کے ذریعے ملک میں طرزِ عمل کی تبدیلی کا ایک نیا باب لکھا  گیاہے اور 'سوچھتا پرمو دھرم' (صفائی سب سے بڑا فرض ہے) محض ایک نعرہ نہیں بلکہ شہری کی ذمہ داری ہے، جس پر ہر شخص کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں عمل کرنا چاہیے۔

اس کے بعد، مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے لوک سیوک آواس پر بہار کے وزیراعلیٰ جناب سمراٹ چودھری سے ملاقات کی اور زراعت، کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل، اسکیموں کے مؤثر نفاذ اور طویل مدتی فوائد کے لیے دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر زور دیا گیا۔

پٹنہ میں ایم ایل اے فلیٹس  کمپلیکس میں منعقدہ شجرکاری پروگرام میں حصہ لے کر، جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے ماحولیات کے تحفظ کو عوامی شراکت سے جوڑا اور 'زمین کی خدمت' کا پیغام دیا۔ بعد میں، 'پرگتی پتھ یاترا' کے تحت، انہوں نے اٹل پتھ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور صحت کے شعبوں میں تیز رفتار پیش رفت کا جائزہ لیا  جو ترقی ہر کونے تک پہنچانے کےلئے شروع کئے گئے ہیں۔

پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال (پی ایم سی ایچ) کی نو تعمیر شدہ انتہائی جدید عمارت کا مشاہدہ کرتے ہوئے، انہوں نے بہار کے ہیلتھ انفرااسٹرکچر میں آنے والی تبدیلیوں کو 'نئی پہچان' قرار دیا۔ ودیا پتی بھون میں منعقدہ 'وکست بھارت سنکلپ سمیلن' کے دوران، مرکزی وزیر جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کی حصولیابیوں کو تفصیل سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے سے لے کر خود کفالت تک ملک میں بے مثال تبدیلی آئی ہے– تقریباً 100 فیصد ریلوے الیکٹریفیکیشن، وندے بھارت ٹرینوں کی توسیع اور جدید انفرااسٹرکچر ہندوستان  کی ایک نئی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، نوآبادیاتی ذہنیت سے آزادی کی علامت کے  اقدامات کو قومی وقار اور خود داری سے بھی جوڑا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران، جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے بہار کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ "علم، تیاگ اور قربانی کی مقدس سرزمین ہے"۔ وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں 4 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو پکے مکانات ملے ہیں، 3 کروڑ خواتین 'لکھ پتی دیدی' بنی ہیں اور ملک میں غذائی اجناس (اناج) کی پیداوار 71 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور پی ایم-کسان ندھی جیسی اسکیموں کو کسانوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے والا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

  

دورے کے آخری مرحلے میں وزیر موصوف نے 'کھیت بچاؤ ابھیان' کے ذریعے نوبت پور میں کسانوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی۔ جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال، مٹی کی جانچ ، کسان کریڈٹ کارڈ اور سرکاری اسکیموں کے فوائد کے بارے میں بیداری بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت کی ترجیح "خوشحال کسان، بااختیار گاؤں اور خود کفیل بھارت" ہے اور اس وژن کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

 

پورے پروگرام کے دوران نمایاں طور پر یہ پیغام دیا گیا کہ وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی پالیسیاں اب محض اعلانات تک محدود نہیں ہیں بلکہ ریاستوں کے تال میل سے انہیں زمینی سطح پر مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے اور بہار اس تبدیلی کے اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس دورے سے  ترقی اور عوامی بہبود کے لیے حکومت کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ع۔ ن م۔

U- 8806  


(रिलीज़ आईडी: 2274519) आगंतुक पटल : 26
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी