بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ٹی وی ایس ایمرالڈ لمیٹڈ اور ٹی وی ایس وینیو مینجمنٹ اینڈ کنسلٹینسی سروسز کے ذریعہ پی جی آئی ایم انڈیا ایسیٹ مینجمنٹ اور پی جی آئی ایم انڈیا ٹرسٹیز کی حصولیابی کی منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 6:38PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ٹی وی ایس ایمرالڈ لمیٹڈ اور ٹی وی ایس وینیو مینجمنٹ اینڈ کنسلٹینسی سروسز کے ذریعہ پی جی آئی ایم انڈیا ایسیٹ مینجمنٹ اور پی جی آئی ایم انڈیا ٹرسٹیز کی حصولیابی کی منظوری دی ہے۔

مجوزہ اشتراک ٹی وی ایس ایمرالڈ لمیٹڈ اور ٹی وی ایس وینیو مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنسی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ پی جی آئی ایم انڈیا ایسیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور پی جی آئی ایم انڈیا ٹرسٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف کمپنیوں) کے جاری کردہ، خریدے گئے، اور ادا شدہ حصص  کے سرمائے کی 100 فیصد حصولیابی کا خاکہ پیش کرتا ہے۔

ٹی وی ایس ایمرالڈ (بشمول اپنے ذیلی اداروں کے مارفت) بھارت میں زمین جائیداد کےکاروبار میں مصروف ہے۔  ٹی وی ایس ایمرالڈ  کی بھارت سے باہر کوئی کاروباری  سرگرمی نہیں ہے۔

ٹی وی ایس وینیو مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنسی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ  کی فی الحال کوئی کاروباری سرگرمی نہیں ہے۔

خریدے جانے والے ادارے سرمایہ انتظام کاری سے متعلق کاروبار میں مصروف ہیں جن میں (i) میوچووَل فنڈس، (ii) پورٹ فولیو مینجمنٹ سروسز، (iii) متبادل سرمایہ کاری فنڈس اور (iv) سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی خدمات جیسے امور شامل ہیں۔

کمیشن کا تفصیلی آرڈر جلد شائع کیا جائے گا۔


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8710


(रिलीज़ आईडी: 2273728) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Urdu , हिन्दी , Tamil