بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھوٹی،بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی زمرہ بندی کے لیے سرمایہ کاری اور ٹرن اوور کی حدوں میں ترمیم کی گئی  تاکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے، ٹیکنالوجی کی جدیدکاری کی حوصلہ افزائی ہو، سرمائے تک بہتر رسائی ملے اور عالمی سطح پر مسابقت کو فروغ دیا جا سکے


اودیم پورٹل پر رجسٹرڈ چھوٹے پیمانے کے اداروں کے لیے کریڈٹ کارڈز، روزمرہ کے اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قرض تک تیز اور آسان رسائی فراہم کرتے ہیں اور ایم ایس ایم سیز کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو بھی فروغ دیتے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 7:16PM by PIB Delhi

لوک سبھا میں  آج چھوٹی،بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چھوٹی،بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی زمرہ بندی کے لیے سرمایہ کاری اور ٹرن اوور کی حدوں میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ انہیں بڑے پیمانے پر بہتر کارکردگی حاصل کرنے، نئی ٹیکنالوجی اپنانے، سرمائے تک بہتر رسائی حاصل کرنے اور عالمی سطح پر اپنی مسابقت  کو بڑھانے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس ترمیم شدہ زمرہ بندی کو ایک بہترین فریم ورک کے ذریعے تیار کیا گیا ہے جو ترجیحی شعبے کے قرضوں ، سرکاری خریداری میں ترجیحات  اور مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے چھوٹی،بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے لیے مسلسل مدد کو یقینی بناتا ہے، تاکہ اس شعبے سے کسی کے باہر ہونے یا بڑے ایم ایس ایم ایز کی اجارہ داری  کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

محکمۂ مالیاتی خدمات  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ریزرو بینک آف انڈیا کے قوانین کے تحت چھوٹی،بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے قرض داروں کو 25 لاکھ روپے تک کا قرض دینے کے لیے، بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قرض کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 14 ورکنگ ڈیز  کا وقت لیں۔ اس طے شدہ حد سے زیادہ کے قرضوں کے لیے، بینک کا بورڈ اپنے منظور شدہ وقت کے اصولوں کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ ایم ایس ایم ایز سے متعلق قرض کی تمام معلومات سمیت قرض کے فیصلے کی مدت اور ضروری دستاویزات کی فہرست  وغیرہ، بینک کی ویب سائٹ پر ایک الگ اور واضح ٹیب کے تحت نمایاں طور پر دکھائی جانی چاہئیں۔

کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز  کی رپورٹ کے مطابق، چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے لیے 'کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت بینکوں کی جانب سے موصول ہونے والی قرض کی درخواستوں، منظور شدہ رقم اور تقسیم کی گئی رقم کی نگرانی، ریزرو بینک آف انڈیا کی صدارت میں کام کرنے والی 'ایمپاورڈ کمیٹی آن ایم ایس ایم اے اور 'اسٹیٹ لیول بینکرز کمیٹیکے ذریعے ہر سہ ماہی) کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

قرض تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے، کریڈٹ گارنٹی اسکیم  کے تحت چھوٹے اداروں  کے لیے کریڈٹ گارنٹی کور کی حد 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے (یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل) کر دی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، مالیاتی سال 2025-26 میں 31 دسمبر 2025 تک، 5 کروڑ سے 10 کروڑ روپے کے زمرے میں چھوٹے اداروں کے لیے کل 1,778 گارنٹیاں منظور کی گئی ہیں، جن کی کل مالیت 12,498 کروڑ روپے ہے۔

ڈی ایف ایس  کے مطابق، چھوٹے  اداروں کو کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا مقصد اودیم  پورٹل پر رجسٹرڈ مائیکرو اداروں کو ان کی روزمرہ کی کاروباری ضروریات  کو پورا کرنے کے لیے قرض تک تیز اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ایم ایس ایم ایز کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا بھی ہے، تاکہ مستقبل میں قرض کی ضرورت کا اندازہ لگانے اور فنڈز کے صحیح استعمال کی نگرانی کے لیے لین دین کے ڈیٹا کا استعمال کیا جا سکے۔ اس اسکیم سے اودیم پورٹل پر رجسٹرڈ وہ تمام مائیکرو ادارے فائدہ اٹھا سکیں گے جنہیں ورکنگ کیپیٹل فنانس کی ضرورت ہے۔

حکومت نے نئے کاروباری منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے فنڈ آف فنڈز فار اسٹارٹ اپس(ایف ایف ایس) قائم کیا ہے۔ اسے سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا  کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو سیبی  میں رجسٹرڈ الٹرنیٹیو انویسٹمنٹ فنڈز(اے آئی ایفز)  کو سرمایہ فراہم کرتا ہے اور یہ فنڈز آگے چل کر اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایف ایف ایس کے تحت امداد حاصل کرنے والے ان اے آئی ایفز کے لیے لازمی ہے کہ وہ اسٹارٹ اپس میں ایف ایف ایس کی طرف سے دی گئی رقم کے مقابلے کم از کم دو گناسے زیادہ رقم کی سرمایہ کاری کریں۔

 

31 دسمبر 2025 تک کی رپورٹ کے مطابق، ان اے آئی ایفز  نے ملک بھر کے 1,371 اسٹارٹ اپس میں تقریباً 25,547.98 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس میں سے 3,802.86 کروڑ روپے کی رقم 31 دسمبر 2025 تک 205 ایسے اسٹارٹ اپس میں لگائی گئی ہے جن کی قیادت خواتین کر رہی ہیں۔

***

ش ح ۔ ع ح۔ ج

Uno- 8273


(रिलीज़ आईडी: 2271591) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी