ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل زولوجیکل پارک کا سمر ویکیشن پروگرام - 2026 اختتام پذیر
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2026 9:30PM by PIB Delhi
نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی)، نئی دہلی نے اپناسمر ویکیشن پروگرام(ایس وی پی) - 2026 کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا، جو 21 مئی 2026 سے 4 جون 2026 تک دو الگ اوقات میں منعقد کیا گیا۔مشن لائف(ایم آئی) ، سوچھ بھارت مشن اور عالمی یوم ماحولیات 2026 کے تحت‘‘فطرت سے تحریک: آب و ہوا کے لیے، ہمارے مستقبل کے لیے’’ کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کے لیے888 آن لائن رجسٹریشنز موصول ہوئیں۔ پروگرام میں35 اسکولوں کے 102 طلبہ نے شرکت کی اور جنگلی حیات سے متعلق تعلیمی سرگرمیوں، ماہرین کے لیکچرز اور تخلیقی تحفظِ ماحول پروگراموں میں مجموعی طور پر537 حاضریاں ریکارڈ کی گئیں۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان ذہنوں میں ماحولیات سے آگاہی، جنگلی حیات کے تحفظ کی اقدار اور سائنسی تجسس کو فروغ دینا تھا، جس کے لیے عملی اور تجرباتی نوعیت کے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔
دو ہفتوں پر مشتمل پروگرام کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12 ممتاز ماہرین نے جنگلی حیات اور جانوروں کے رویّوں، نباتاتی تنوع، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، درجہ بندیِ حیاتیات (ٹیکسانومی)، نیچر فوٹوگرافی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ جیسے موضوعات پر لیکچرز اور پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ان نشستوں نے شرکاء کو فطرت، جنگلی حیات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ جس میں
تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے متعدد تعلیمی اور تخلیقی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں آرٹ اینڈ کرافٹ، کلے ماڈلنگ، پوسٹر سازی، مصوری، فوٹوگرافی، نعرہ نویسی، ماسک سازی اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔
ہر مقابلے میں چھ انعامات دیے گئے، جن میں جونیئر زمرے کے لیے تین اورسینئر زمرےکے لیے تین انعامات شامل تھے۔ مجموعی طور پر42 نمایاں تخلیقی تخلیقات کو خصوصی اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ پروگرام کے دوران مثالی نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور لگن کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو دو ڈسپلن ایوارڈز بھی دیے گئے۔
پروگرام کے دوران نیشنل زولوجیکل پارک کے ڈائریکٹر نے شرکاء سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں گہری دلچسپی پیدا کرنے کی ترغیب دی۔ یہ پروگرام کیوریٹر (تعلیم) کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔
تعلیمی شعبے کی چار رکنی ٹیم نے رجسٹریشن، مقابلوں اور جانچ کے عمل، چڑیا گھر کے رہنمائی دوروں، مختلف سرگرمیوں کی نگرانی اور والدین و شرکاء سے رابطے کی ذمہ داری نبھائی، جس سے پروگرام کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔
اختتامی تقریب میں102 شرکاء اور انعام یافتگان میں اسناد تقسیم کی گئیں، جس کے ساتھ سمر ویکیشن پروگرام 2026 کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
سمر ویکیشن پروگرام 2026 نیشنل زولوجیکل پارک کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ جنگلی حیات کی تعلیم، ماحولیاتی ذمہ داری اور مستقبل کے تحفظِ ماحول کے سفیروں کی تربیت و حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
********
ش ح- ظ الف- ن س
UR- 8095
(रिलीज़ आईडी: 2270143)
आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English