بجلی کی وزارت
بجلی کے وزیر جناب منوہر لال کا میزورم میں بجلی کے شعبے کا تفصیلی جائزہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 MAY 2026 8:45PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے بجلی اور رہائش و شہری امور جناب منوہر لال نے آج آئزول کا دورہ کیا اور ریاستی حکومت کے ساتھ بجلی کے شعبے اور سوچھ بھارت مشن (شہری) کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں حکومتِ میزورم کے وزیر برائے شہری ترقی جناب کے۔ سپڈانگا، وزیر برائے بجلی و برقیات جناب ایف۔ روڈنگلیانا، متعلقہ ریاستی محکموں کے سینئر افسران اور حکومتِ ہند کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر نے ریاستِ میزورم میں بجلی کے شعبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور تجدید شدہ تقسیمی شعبہ اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مجموعی تکنیکی و تجارتی نقصانات (اے ٹی اینڈ سی) میں کمی لانے اور بلنگ و وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے سرکاری محکموں کے واجبات اور سبسڈی کی رقوم کی بروقت ادائیگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ریاستی حکومت نے مارچ 2027 تک اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو 25 فیصد تک محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مرکزی وزیر نے ریاست میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، جس میں سرکاری، تجارتی، صنعتی اور زیادہ لوڈ والے صارفین (10 کلو واٹ سے زائد) کے لیے پری پیڈ نظام میں تبدیلی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ریاستی حکومت نے بتایا کہ جون 2027 تک پورے صوبے میں اسمارٹ میٹروں کی تنصیب مکمل کر لی جائے گی۔
اجلاس میں پی ایم-کُسم اور پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ریاست کو ہدایت دی گئی کہ دونوں اسکیموں کے تحت مستفیدین کے اندراج اور تنصیب کے اہداف کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔
مرکزی وزیر نے بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے وسائل کی دستیابی اور ریاست کے اندر ترسیلی نظام کی منصوبہ بندی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مخلصانہ اور مسلسل کوششیں محکمۂ بجلی کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور ریاست کے بجلی کے شعبے کو خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مرکزی وزیر برائے بجلی نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومتِ ہند کی جانب سے مسلسل تعاون اور مکمل معاونت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
حکومتِ میزورم کے وزیر برائے بجلی و برقیات، جناب ایف۔ روڈنگلیانا نے میزورم کے بجلی کے شعبے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور ریاست کو درپیش منفرد چیلنجوں پر روشنی ڈالی، جن میں دشوار گزار جغرافیائی حالات اور دور دراز علاقوں میں محدود گرڈ رابطہ شامل ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تجدید شدہ تقسیمی شعبہ اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت ریاست کے لیے منظور شدہ منصوبوں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد اور ریاستی بجلی ادارے کی مالی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
***
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7743
(ریلیز آئی ڈی: 2266918)
وزیٹر کاؤنٹر : 4