قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی کے نیو اشوک نگر میں رہائشی مکان کے سیوریج ٹینک کی صفائی کے دوران ایک مزدور کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر پر قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ازخود نوٹس لے لیا


دہلی میونسپل کمشنر اور پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر دیے گئے، معاملے کی تفصیلی رپورٹ دو ہفتوں میں طلب کر لی گئی

کیس کی تفتیش کی پیش رفت، اور جاں بحق ہونے والے کے لواحقین  نیز زخمی مزدور کو ادا کیے گئے معاوضے ی تفصیلات بھی مانگی گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 7:50PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے میڈیا کی اس رپورٹ پر ازخود نوٹس لیا ہے جس میں 24 مئی 2026 کو مشرقی دہلی کے نیو اشوک نگر میں ایک رہائشی مکان کے سیوریج ٹینک کی صفائی کے دوران ایک مزدور کے جاں بحق اور دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، مکان مالک نے ایک ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کی تھیں جس نے ان دو مزدوروں کو کام پر لگایا، لیکن انھیں حفاظتی سامان، آکسیجن سپورٹ، ماسک یا سیفٹی کٹس فراہم نہیں کی گئیں۔

کمیشن نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر خبر کے مندرجات درست ہیں، تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے دہلی میونسپل کمشنر اور پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ توقع ہے کہ اس رپورٹ میں کیس کی تفتیش کی موجودہ صورتِ حال اور جاں بحق مزدور کے لواحقین اور زخمی ہونے والے شخص کو دیے گئے معاوضے (اگر کوئی ہے تو) کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔

26 مئی 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، دونوں مزدور ٹینک میں اترنے کے چند ہی منٹوں بعد مبینہ طور پر بے ہوش ہو گئے تھے۔ انھیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ قرار دیا، جب کہ دوسرے کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7642


(ریلیز آئی ڈی: 2266050) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी