الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ممبئی میں 85ویں آئی سی اے این این کا انعقاد: سب کے لیے واحد، باہم مربوط اور باہمی طور پر قابلِ عمل انٹرنیٹ کو مضبوط بنانا
प्रविष्टि तिथि:
05 FEB 2026 8:04PM by PIB Delhi
انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز (آئی سی اے این این) 7؍ سے 12؍ مارچ تک ممبئی میں اپنی 85ویں عوامی میٹنگ کا انعقاد کرے گا۔ اس کی میزبانی وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے تحت نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا ( این آئی ایکس آئی) کرے گا۔ ایک ارب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کے ساتھ ہندوستان دنیا بھر کے شرکاء کے لیے آئی سی اے این این85 کمیونٹی فورم میں جمع ہونے اور اس تکنیکی کام کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مثالی مقام ہے، جو انٹرنیٹ کے محفوظ اور مستحکم آپریشن کو یقینی بناتا ہے۔

وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری اور این آئی ایکس آئی کے چیئرمین جناب ایس کرشنا نے کہاکہ ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی ایک کھلے، محفوظ، جامع اور مضبوط انٹرنیٹ پر مبنی ہے۔ آئی سی اے این این85 کی میزبانی انٹرنیٹ حکمرانی کے کثیر فریقی ماڈل اور ایسے پالیسی فریم ورک کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو عالمی انٹرنیٹ ایکو سسٹم میں اختراع، شمولیت اور اعتماد کو فروغ دیتے ہیں۔”
آئی سی اے این این میں اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ کے نائب صدر اور ایشیا پیسیفک خطے کے منیجنگ ڈائریکٹرسمیرن گپتا نے کہاکہ حیدرآباد میں آئی سی اے این این کی عوامی میٹنگ کے 10برس بعد ممبئی میں ہونے والا آئی سی اے این این85 کمیونٹی فورم ہندوستان کی انٹرنیٹ برادری کو انٹرنیٹ حکمرانی سے متعلق اہم امور پر عالمی گفتگو میں شامل ہونے اور حصہ لینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں ہمارے میزبان این آئی ایکس آئی کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے آئی سی اے این این85 کو ممبئی لانے میں تعاون کیا ۔ میں پر امید ہوں کہ یہ میٹنگ کارآمداور مفید ثابت ہوگی۔
آئی سی اے این این85 کے اہم موضوعات میں نیا جی ٹی ایل ڈی پروگرام، کثیر لسانی انٹرنیٹ کو آگے بڑھانے میں آئی سی اے این این کمیونٹی کا کردار اور کثیر فریقی ماڈل شامل ہیں۔
آئی سی اے این این85 ایک نہایت اہم وقت پر منعقد ہو رہا ہے — یعنی اپریل میں نئے جی ٹی ایل ڈی پروگرام کے اگلے درخواست مرحلے (ایپلیکیشن راؤنڈ) کے آغاز سے عین قبل۔ یہ پروگرام، جو ڈومین نیم سسٹم کی اگلی توسیع ہے، کاروباروں، برادریوں، حکومتوں اور دیگر اداروں کو نئے ٹاپ لیول ڈومینز کے لیے درخواست دینے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے، جو ان کی تنظیم، برادری، ثقافت، زبان اور صارفین کی دلچسپیوں کے مطابق تیار کیے گئے ہوں۔ اس میٹنگ میں اگلے مرحلے اور درخواست دینے کے طریقوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
نیا جی ٹی ایل ڈی پروگرام آئی سی اے این این کے 2030 وژن کو آگے بڑھانے میں مدد دیتا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے منفرد شناختی نظام (یونیک آئیڈینٹیفائر سسٹم) کے قابلِ اعتماد نگہبان کے طور پر سب کے لیے ایک واحد، عالمی سطح پر باہم مربوط انٹرنیٹ کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ حقیقی معنوں میں کثیر لسانی انٹرنیٹ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی زبانوں اور رسم الخط میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے، جو انٹرنیٹ کے استعمال میں توسیع سے متعلق حکومت ہند کے وژن کے مطابق ہے۔
، 17 دسمبر 2025 کو آئی سی اے این این85 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے ڈبلیو ایس آئی ایس+20 نتائجی دستاویز کو منظور کیے جانے کے بعد آئی سی اے این این کی پہلی عوامی میٹنگ ہے۔ ’ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی: 20-سالہ جائزہ‘ (ڈبلیو ایس آئی ایس+20) نے اس بات کی دوبارہ توثیق کی ہے کہ انٹرنیٹ ایک مشترکہ عالمی وسیلہ ہے، جس کا استحکام، کھلا پن اور باہمی عملداری کثیر فریقی ماڈل پر مبنی نقطۂ نظر پر منحصر ہے۔ یہ وہ مؤقف ہے، جس کی آئی سی اے این این اور حکومتِ ہند نے بھرپور حمایت کی ہے۔
ڈبلیو ایس آئی ایس+20 کوئی اختتامی مرحلہ نہیں بلکہ ایک نئی توثیق تھی۔ اس نے کثیر فریقی ماڈل کے تحت کام جاری رکھنے، انٹرنیٹ گورننس ایکو سسٹم میں نئے خیالات اور مہارتوں کو شامل کرنے، علم کی منتقلی اور صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے، اور آئی سی اے این این عوامی میٹنگ جیسے فورمز کے ذریعے مسلسل رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی سی اے این این کمیونٹی ایکسیلنس ایوارڈ
کمیونٹی اراکین کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنے کی اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، آئی سی اے این این کمیونٹی ایکسیلنس ایوارڈ استقبالیہ تقریب (9 مارچ 2026) میں پیش کیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ آئی سی اے این این کمیونٹی کے اُن اراکین کو دیا جاتا ہے ،جنہوں نے اتفاق رائے پر مبنی حل تلاش کرنے میں گہری وابستگی کا اظہار کیا ہو اور آئی سی اے این این کے کثیر فریقی ماڈل میں اہم کردار ادا کیا ہو۔
رجسٹریشن
ذاتی رجسٹریشن (https://account.icann.org/login)) 6 مارچ 2026 تک کھلی رہے گی۔ تقریب کےمرکزپر رجسٹریشن کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ اس میں شرکت مفت اور سب کے لیے ہے۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے براہِ کرم میٹنگ کی ویب سائٹ ((https://meetings.icann.org/en/meetings/icann85) پررابطہ کریں۔
آئی سی اے این این کے بارے میں
آئی سی اے این این کا مشن ایک مستحکم، محفوظ اور متحد عالمی انٹرنیٹ کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انٹرنیٹ پر کسی دوسرے شخص تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، آپ کو اپنے کمپیوٹر یا کسی دوسرے ڈیوائس میں ایک ایڈریس — یعنی نام یا نمبر — درج کرنا ہوتا ہے۔ یہ ایڈریس منفرد ہونا چاہیے تاکہ کمپیوٹر یہ جان سکیں کہ ایک دوسرے کو کہاں تلاش کرنا ہے۔ آئی سی اے این این دنیا بھر میں ان منفرد شناختی اشاریوں کے نظم و نسق اور معاونت میں مدد فراہم کرتا ہے۔ آئی سی اے این این کی بنیاد 1998 میں ایک غیر منافع بخش عوامی مفاداتی ادارے کے طور پر رکھی گئی تھی، جس میں دنیا بھر کے شراکت داروں پر مشتمل ایک کمیونٹی شامل ہے۔
این آئی ایکس آئی کے بارےمیں
نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے ،جسے حکومت ہند کی وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ این آئی ایکس آئی ملک کے اندر انٹرنیٹ ٹریفک کے مؤثر تبادلے کو آسان بنا کراین اینڈभारत (.Bharat) کنٹری کوڈ ٹاپ لیول ڈومینز کا انتظام کرکے اور پورے ملک میں انٹرنیٹ خدمات کے استعمال کو فروغ دے کر ہندوستان کے انٹرنیٹ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنی مختلف پہلوں کے ذریعے این آئی ایکس آئی ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی کی امنگوں کے مطابق ایک محفوظ، مضبوط اور جامع انٹرنیٹ ایکو سسٹم کی حمایت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ع ن۔ع ن)
U. No. 7602
(रिलीज़ आईडी: 2265733)
आगंतुक पटल : 16