زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کسانوں کی فلاح و  بہبود کے محکمے کا بجٹ 12 سال میں 21,933 کروڑ  روپے سے بڑھ کر 1.27 لاکھ کروڑ روپے  ہو گیا

प्रविष्टि तिथि: 03 FEB 2026 8:10PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے زراعت و کسان بہبود جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زراعت ایک ریاستی موضوع ہے، تاہم حکومت ہند مناسب پالیسی اقدامات، بجٹ مختص کرنے اور مختلف اسکیموں کے ذریعے ریاستوں کی معاونت کرتی ہے۔ حکومت نے محکمۂ زراعت و کسانوں کی بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو مالی سال 2013-14 میں 21,933.50 کروڑ روپے (بجٹ تخمینہ) سے بڑھ کر مالی سال 2025-26 میں 1,27,290.16 کروڑ روپے (بجٹ تخمینہ) ہو گیا ہے۔

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی جانب سے درج ذیل نئی پہلوں، اسکیموں، پروگراموں اور پروجیکٹوں کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ تمام کسانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور بھارت کے زرعی شعبے کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے:

  1. پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان)
  2. پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم-کے ایم وائی)
  3. پردھان منتری انّ داتا آئے سن رکشن ابھیان (پی ایم-آشا)
  4. پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی)/نو تشکیل شدہ موسم پر مبنی فصل بیمہ اسکیم (آر ڈبلیو بی سی آئی ایس)
  5. ترمیم شدہ سود پر مالی معاونت کی اسکیم (ایم آئی ایس ایس)
  6. زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ (اے آئی ایف)
  7.  10,000 نئی کسان پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ
  8. قومی شہد کی مکھی پروری اور شہد مشن (این بی ایچ ایم)
  9. نمو ڈرون دیدی
  10. اسٹارٹ اپس اور دیہی صنعتوں کیلئے زرعی فنڈ (ایگری سیور)
  11. نامیاتی کاشت کا قومی مشن (این ایم این ایف)
  12. راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا-تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (آر کے وی وائی-ڈی پی آر)
  13. فی قطرہ زیادہ فصل (پی ڈی ایم سی)
  14. مشین پر مبنی زراعت کا ذیلی مشن (ایس ایم اے ایم)
  15. پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی)
  16. مٹی کی صحت اور زرخیزی (ایس ایچ اینڈ ایف)
  17. بارش پر مبنی علاقوں کی ترقی (آر اے ڈی)
  18. جنگلاتی زراعت
  19. فصلوں کا تنوع پروگرام (سی ڈی پی)
  20. زرعی توسیع پر ذیلی مشن (ایس ایم اے ای)
  21. قومی غذائی تحفظ اور غذائیت کا مشن (این ایف ایس این ایم)
  22. زرعی مارکیٹنگ کیلئے مربوط اسکیم (آئی ایس اے ایم)
  23. باغبانی کی مربوط ترقی کیلئے مشن (ایم آئی ڈی ایچ)
  24. خوردنی تیل کا قومی مشن (ایم این ای او) -آئل پام
  25. خوردنی تیل کا قومی مشن (ایم این ای او)-آئل سیڈز
  26. شمال مشرقی خطے کے لیے آرگینک ویلیو چین کی ترقی کا مشن
  27. ڈیجیٹل زرعی مشن
  28. بانس سے متعلق قومی مشن
  29. دالوں میں آتم نربھرتا کے لیے مشن
  30. پی ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا (پی ایم ڈی ڈی کے وائی)

یہ تمام اسکیمیں/پروگرام چھوٹے اور کمزور کسانوں سمیت کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے:

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے 75,000 کسانوں کی کامیاب کہانیوں کی ایک مجموعہ رپورٹ جاری کی ہے جنہوں نے محکمۂ زراعت و کسانوں کی بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) اور متعلقہ وزارتوں/محکموں کی اسکیموں کے باہمی اشتراک  کے ذریعے اپنی آمدنی میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔

نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) ، وزارتِ شماریات و پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) نے نیشنل سیمپل سروے (این ایس ایس) کے 77ویں دور (جنوری 2019 تا دسمبر 2019) کے دوران دیہی علاقوں میں زرعی گھرانوں کی صورتحال کا جائزہ لیا، جو زرعی سال جولائی 2018 تا جون 2019 سے متعلق تھا۔ ان سروے کے مطابق، زرعی گھرانوں کی اوسط ماہانہ آمدنی 2012-13 (این ایس ایس  70واں دور) میں 6,426 روپے سے بڑھ کر 2018-19 (این ایس ایس  77ویں دور) میں  10,218 روپے ہو گئی۔

نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے گھریلو اخراجات کے سروے (2023-24) کے مطابق، آل انڈیا اوسط ماہانہ فی کس خرچ (ایم پی سی ای) کے اندازوں کا موازنہ درج ذیل ہے:

شعبے

مختلف مدت میں اوسط ایم پی سی ای( روپے)

2011-12 این ایس ایس (68 واں دور)

2023-2024

دیہی

1,430

4,122

شہری

2,630

6,996

دیہی ایم پی سی ای کے فیصد میں فرق

83.9

69.7

***

ش ح ۔ م ش ۔ م الف

U. No.7438


(रिलीज़ आईडी: 2264252) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी