وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحتی مقامات کا انتظام

प्रविष्टि तिथि: 05 FEB 2026 3:40PM by PIB Delhi

مختلف سیاحتی مقامات کی ترقی، مجموعی منزل کا انتظام اور معیاری رہائش سمیت مختلف سہولیات کی فراہمی، نیز زیادہ بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا وغیرہ جیسے اقدامات تاکہ سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے، بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

تاہم وزارتِ سیاحت اپنی مختلف منزل مقصود کی ترقی (ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ) اسکیموں کے ذریعے ریاستی حکومتوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کو ملک میں سیاحتی انفراسٹرکچر اور تجربات کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ معاونت متعلقہ ریاستوں/یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی پروجیکٹ تجاویز، اسکیم کے رہنما اصولوں، حکومتی ہدایات، فنڈز کی دستیابی اور ترجیحات کے مطابق دی جاتی ہے۔ان منصوبوں کے تحت شامل اجزاء میں سیاحتی تجربات کو بہتر بنانے والی سہولیات شامل ہوتی ہیں، جیسے سیاحت سے متعلق بنیادی مصنوعات، سیاحتی سرگرمیاں، صفائی و ستھرائی اور سلامتی، رابطہ کاری، پارکنگ، عمومی سائٹ ڈویلپمنٹ، پائیدار سیاحت اور نرم (soft) اقدامات وغیرہ ہیں ۔

مقامی سطح پر ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ اور ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ سیاحت نے ڈیسٹینیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن (ڈی ایم او) کے تصور کو وضع کیا ہے اور اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ وزارت نے ریاستی حکومتوں/یو ٹی انتظامیہ کو مختلف اقسام کی تنظیمی ساختوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے جو مختلف مقاصد کے لیے موزوں ہو سکتی ہیں، تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈی ایم او کے لیے مناسب تنظیمی ڈھانچے کی نشاندہی کر سکیں۔

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

********

) ش ح ۔ ش آ۔م ش)

U.No. 7310


(रिलीज़ आईडी: 2263159) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी