ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع کو وسعت دینے کے لیے ہنرمندی کے فروغ و صنعت کاری کی وزارت نے گتی فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد بھارتی افرادی قوت کے لیے عالمی سطح پر ہنرمندی کی نقل و حرکت اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع کو مضبوط بنانا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 6:53PM by PIB Delhi

حکومتِ ہندکے تحت  ہنرمندی کے فروغ و صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)، نے آج گتی فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمت  نامے (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں، جو ایس ایف آئی امپیکٹ فاؤنڈیشن کا ایک منصوبہ ہے،اس کا مقصد بیرونِ ملک روزگار کے مواقع اور ہنرمند بھارتی افرادی قوت کی عالمی نقل و حرکت  کو فروغ دینے کے لیے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

اس معاہدے کا مقصد ایک اسٹریٹجک فریم ورک تشکیل دینا ہے جس کے ذریعے بھارت کو عالمی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کے مرکز  کے طور پر مزید مستحکم کیا جا سکے، اور بھارتی نوجوانوں کو منظم اور پائیدار انداز میں بین الاقوامی روزگار کے مواقع تک رسائی میں اضافہ کیا جا سکے۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے مل کر ایک جامع اور ڈیٹا پر مبنی روڈ میپ تیار کریں گے، جس میں بیرونِ ملک ہنرمندی اور موبیلیٹی پر توجہ دی جائے گی۔ اس تعاون میں بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں زیادہ مانگ والے شعبوں، ترجیحی ممالک اور ہنرمند بھارتی کارکنوں کے لیے مواقع کی نشاندہی شامل ہوگی۔

اس موقع پرہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کی وزارت کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی نے کہا کہ بھارت کی آبادیاتی برتری صرف اسی وقت عالمی اقتصادی طاقت میں تبدیل ہو سکتی ہے جب افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے۔ انہوں نے اس شراکت کو عالمی اسکل موبیلیٹی کے لیے ایک منظم نظام بنانے کی اہم کوشش قرار دیا۔ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بناکر بین الاقوامی مزدوروں کے بازار میں اُبھرتے ہوئے مواقع اور صحیح مہارت سے لیس کرکے ہمارے نوجوانوں کو تیار کرنا، زبان کی صلاحیتوں اور ثقافتی تیاری کے ذریعے ہم بھارتی ٹیلنٹ کو عالمی افرادی قوت میں شمولیت کو سرکار ممکن بنارہی ہے۔

گتی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب ارنب بھٹاچاریہ نے کہا کہ یہ معاہدہ قومی سطح پر عالمی اسکل موبیلیٹی کے لیے ایک مربوط نظام بنانے کی جانب اہم قدم ہے، جس سے مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر رابطہ قائم ہوگا اور ہنرمندی کے نظام کو زیادہ ہم آہنگ بنایا جا سکے گا۔ ان کے مطابق یہ اقدام بھارت کو 2047 تک عالمی اسکل کیپیٹل بنانے کے وژن کو تیز کرے گا۔

اس شراکت کے تحت گتی فاؤنڈیشن کا کردار مزید مضبوط کیا جائے گا، جو نئی دہلی میں واقع کوشل بھون میں ایک پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو)قائم کرے گی۔ یہ یونٹ وزارت کو عالمی سطح پر ہنرمندی کی نقل و حرکت  سے متعلق منصوبوں کی تیاری اور نفاذ میں تکنیکی اور اسٹریٹجک معاونت فراہم کرے گا۔ اس میں تحقیق، نگرانی کے فریم ورک، بین الاقوامی شراکت داریوں اور ایسے نظام کی مضبوطی شامل ہوگی جو بھارت میں ایک موبیلیٹی کے لیے تیار افرادی قوت تشکیل دے سکے۔

یہ تعاون “اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹرز” کی ترقی اور عملی نفاذ میں بھی معاون ہوگا، جبکہ آئی ٹی آئیز  اور پولی ٹیکنکس جیسے تربیتی اداروں کے ساتھ ادارہ جاتی شراکت داریوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ عالمی آجروں سے روابط قائم کرنے میں بھی مدد دی جائے گی تاکہ ہنرمند نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع بہتر بنائے جا سکیں۔

ہنرمندی کے فروغ و صنعت کاری کی وزارت، بین وزارتی رابطہ کاری کو بھی آسان بنائے گی، جس میں وزارت خارجہ، وزارت محنت و روزگار اور دیگر بین الاقوامی ادارے شامل ہوں گے تاکہ بیرون ملک روزگار سے متعلق پالیسیوں اور اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ وزارت غیر ملکی زبانوں کی تربیت، ثقافتی واقفیت اور بین الاقوامی تقرری کے لیے درکار دستاویزات کی تیاری میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔

یہ مفاہمت نامہ ابتدائی طور پر تین سال کے لیے مؤثر رہے گی اور اس کی بنیاد باہمی تعاون پر ہوگی، جس میں دونوں اداروں کے درمیان کسی مالی لین دین کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور ہر ادارہ اپنے اپنے آپریشنل اخراجات خود برداشت کرے گا۔

یہ شراکت حکومت ہند کے “وِکست بھارت 2047” کے وسیع وژن سے ہم آہنگ ہے، جس میں ہنرمند انسانی وسائل کو اقتصادی ترقی، جدت اور بین الاقوامی تعاون کا مرکزی ستون سمجھا گیا ہے۔

“اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹرز” اور عالمی اسکل موبیلیٹی جیسے اقدامات کے ذریعے وزارت مسلسل ایسے راستے مضبوط کر رہی ہے جن کے ذریعے بھارتی نوجوان نہ صرف ملک کے اندر بلکہ عالمی بازاروں میں بھی معیاری روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  ع ح۔ع ن)

U. No. 7303


(ریلیز آئی ڈی: 2263137) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी