وزارتِ تعلیم
خصوصی اہمیت کے حامل بچوں کے لیے منعقدہ جامع تعلیمی سربراہی اجلاس 2026 کی اختتامی تقریب سے جناب جینت چودھری کاخطاب
خصوصی اہمیت کے حامل بچوں کے لیے شمولیتی اور مستقبل کی سمت متعین کرنے والے راستوں پر نئے عزم کے ساتھ جامع تعلیمی سربراہی اجلاس اختتام پذیر
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 11:46PM by PIB Delhi
وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر مندی کی ترقی و انٹرپرینیورشپ اور وزیر مملکت برائے تعلیم، حکومت ہند جناب جینت چودھری نے آج نئی دہلی میں جامع تعلیمی سربراہی اجلاس 2026 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔
وزارت تعلیم کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی(ڈی او ایس ای ایل) کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ جامع تعلیمی سربراہی اجلاس آج “مخصوص تعلیمی معذوریاں، نیورو ڈائیورسٹی اور خصوصی اہمیت کے حامل بچوں(سی ڈبلیو ایس این) کے لیے مستقبل کے مواقع” کے موضوع پر تفصیلی مباحث کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
آخری دن نے ابتدائی شناخت، شمولیتی تعلیمی نظام اور شواہد پر مبنی مداخلتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ نیورو ڈائیورس بچوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع یقینی بنائے جا سکیں۔
دن کا آغاز پروفیسر بھارتی کوشک، پروفیسرسی آئی ای ٹی-این سی ای آر ٹی کے تعارفی خطاب سے ہوا، جنہوں نے کمی پر مبنی نقطۂ نظر سے ہٹ کر طاقت پر مبنی فریم ورک کی طرف منتقلی پر زور دیا اور متنوع تعلیمی ضروریات کے لیے نصاب کی موافقت، اساتذہ کی تیاری اور نظامی حساسیت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
سماجی ماہرِ عمرانیات ٹام شیکسپیئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جناب جینت چودھری نے کہا کہ’’معذوری کسی فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانوں اور ان کے ماحول کے درمیان عدم مطابقت ہے۔‘‘وزیر نے زور دیا کہ شمولیت کا مطلب بچے کو ٹھیک کرنا نہیں بلکہ نظاموں کو تبدیل کرنا ہے، جن میں کلاس رومز، نصاب، رویے اور ذریعہ تعلیمی شامل ہیں۔
وزیر نے مزید زور دیا کہ ابتدائی شناخت کے بعد بامعنی تعلیمی اور علاج معالجے کی معاونت، تربیت یافتہ اساتذہ کی دستیابی، لچکدار نصاب اور ادارہ جاتی تیاری ضروری ہے۔ اساتذہ کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے جامع تدریسی طریقۂ کارکو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع تعلیم کو صرف اسکولنگ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے جامع مہارت سازی اور روزگار کی بنیاد بھی بننا چاہیے، تاکہ تعلیمی راستے با معنی طور پر روزگار، باوقار کام اور معاشرے میں مکمل شمولیت سے منسلک ہوں۔
اس تقریب میں جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی(ڈی او ایس ای ایل)؛ محترمہ وی ودیاوتی، محکمہ برائے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)؛ محترمہ اے سریجا، مالیاتی مشیر، ڈی او ایس ای ایل؛ محترمہ ایرا سنگھل، ڈپٹی سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل؛ اور جناب رام سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈی او ایس ایل کے علاوہ وزارتِ تعلیم، ڈی او ایس ای ایل کے سینئر حکام، قومی اداروں کے نمائندے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندگان اور شراکت دار تنظیموں کے نمائندے نےبھی شرکت کی۔

****
ش ح ۔م ع ا۔ ن ع
U. No.7112
(रिलीज़ आईडी: 2261443)
आगंतुक पटल : 8