بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے کمبرلی کلارک کارپوریشن کی جانب سے کینویو اِنک کے حصول کی منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAY 2026 7:44PM by PIB Delhi

کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کمبرلی کلارک کارپوریشن کی جانب سے کینویو اِنک کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ انضمام کے تحت کمبرلی کلارک کارپوریشن (کمبرلی) 2 نومبر 2025 کے انضمامی معاہدے اور منصوبے کے مطابق کینویو اِنک (کینویو) پر مکمل کنٹرول حاصل کرے گی۔ یہ معاہدہ کمبرلی اور کینویو سمیت دیگر فریقین کے درمیان طے پایا تھا۔

کمبرلی گروپ عالمی سطح پر قدرتی یا مصنوعی ریشوں اور مواد سے تیار کردہ مختلف مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں سرگرم ہے۔ یہ مصنوعات فائبرز، نان وون فیبرکس اور جاذب ٹیکنالوجی کے استعمال سے ذاتی، تجارتی اور صنعتی مقاصد کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔

عالمی سطح پر کمبرلی گروپ پانچ مصنوعات کے زمروں میں سرگرم ہے، جن میں (a) بچوں کی نگہداشت، (b) بالغوں کی نگہداشت، (c) نسوانی نگہداشت، (d) خاندانی نگہداشت، اور (e) پیشہ ورانہ مصنوعات شامل ہیں۔ بھارت میں کمبرلی گروپ بنیادی طور پر نسوانی حفظانِ صحت کی مصنوعات اور بچوں کے ڈائپرز کی تیاری و فراہمی میں مصروف ہے۔

کینویو گروپ صارفین کی صحت سے متعلق مصنوعات کی تیاری اور فراہمی میں سرگرم ہے، جن میں (a) ذاتی نگہداشت، (b) جلد کی صحت اور خوبصورتی، اور (c) بنیادی صحت شامل ہیں۔ بھارت میں کینویو گروپ کا کاروبار بنیادی طور پر بغیر نسخے کی ادویات اور صحت و فلاح پر مبنی مصنوعات پر مشتمل ہے، جن میں منہ کی صفائی، نظامِ ہاضمہ کی صحت سے متعلق مصنوعات، جلد کی نگہداشت اور خوبصورتی کی مصنوعات جیسے چہرے، جسم اور ہاتھ صاف کرنے والے لوشن اور موئسچرائزر، دھوپ سے تحفظ کی مصنوعات، بچوں کی صفائی کی مصنوعات، بیبی وائپس اور نسوانی حفظانِ صحت کی مصنوعات شامل ہیں۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 6989


(ریلیز آئی ڈی: 2260437) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी