بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے سی پی پی آئی بی انڈیا پرائیویٹ ہولڈنگز اِنک کی جانب سے کنٹرول ایس ڈیٹا سینٹرز لمیٹڈ میں مخصوص حصص کی خریداری کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAY 2026 7:45PM by PIB Delhi
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے سی پی پی آئی بی انڈیا پرائیویٹ ہولڈنگ اِنک کی جانب سے کنٹرول ایس ڈیٹا سینٹرز لمیٹڈ میں مخصوص حصص کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام کے تحت سی پی پی آئی بی انڈیا پرائیویٹ ہولڈنگز اِنک (سی آئی پی ایچ) کنٹرول ایس ڈیٹا سینٹرز لمیٹڈ (کنٹرول ایس) میں مخصوص حصص حاصل کرے گی۔
سی آئی پی ایچ ایک کینیڈین کمپنی ہے اور سی پی پی آئی بی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ سی آئی پی ایچ ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے۔ سی پی پی آئی بی ایک پیشہ ور سرمایہ کاری انتظامی ادارہ ہے جو کینیڈا پنشن پلان فنڈ کا انتظام کرتا ہے۔ سی پی پی آئی بی عوامی ایکویٹی، نجی ایکویٹی، رئیل اسٹیٹ، بنیادی ڈھانچے اور مقررہ آمدنی کے آلات میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔
کنٹرول ایس بھارت میں ڈیٹا سینٹر اور کولوکیشن خدمات کے ساتھ ساتھ منیجڈ سروسز جیسے کلاؤڈ آپٹیمائزیشن سروسز، جی پی یو پرائیویٹ کلاؤڈ، ریموٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر خدمات، بیک اپ سروسز وغیرہ فراہم کرنے کے شعبے میں سرگرم ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
****
ش ح۔ ف ش ع
U: 6987
(ریلیز آئی ڈی: 2260422)
وزیٹر کاؤنٹر : 6