وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گجرات کےوڈودرا  میں سردار دھام ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں


وزیر اعظم نے قومی ترقی کو آگے بڑھانے میں اجتماعی کوشش اور مشترکہ ذمہ داری کی طاقت پر روشنی ڈالی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAY 2026 9:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وڈودرا میں سردار دھام ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں ، جس میں ملک کی جامع ترقی کو آگے بڑھانے میں حکومت ، معاشرے اور 140 کروڑ شہریوں کی اجتماعی کوششوں کی طاقت کو اجاگر کیا گیا ۔

ایکس پر سلسلہ وار ایک  پوسٹ  میں ، وزیر اعظم نے لکھا:

 

‘‘वडोदरा में सरदारधाम छात्रावास का उद्घाटन कर अत्यंत संतोष और गर्व की अनुभूति हुई है।’’

‘‘ بڑی تبدیلی  اور بہتر نتائج  حاصل کرنے کے لئے   سماج  اور حکومت کے ساتھ  مل کر کام کرنا بہت ضروری  ہے ۔ قومی تعلیمی پالیسی اس کی بڑی مثال  ہے ۔ ’’

’’ہمارے بیٹے- بیٹیوں کے لیے سبھی شعبوں میں امکانات کے نئے مواقع فراہم ہوں، حکومت کے ساتھ ساتھ سماج کی بھی ذمہ داری ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ سردار دھام   ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے پورا کررہا ہے۔

’’انہوں نے کہا کہ گجرات کے ساتھ ساتھ پورا ملک عالمی سپلائی چین کا ایک بڑا مرکز بنے ، ہم اس سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں ۔  آنے والے وقت میں وڈودرا بھی اس میں اہم کردار ادا کرنے والا ہے ۔ ‘‘

 

انہوں نے کہا کہ اگر 140 کروڑ لوگ ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو ملک بھی 140 کروڑ قدم آگے بڑھتا ہے ۔  اس لیے عالمی بحران کے اس دور میں میری ہم وطنوں سے کچھ خاص درخواستیں ہیں ۔

********

ش ح۔ع ح ۔ رض

U-6942


(ریلیز آئی ڈی: 2260144) وزیٹر کاؤنٹر : 5