عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کونسل (جے سی ایم) کا 49 واں اجلاس کابینہ سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAY 2026 8:17PM by PIB Delhi

 مشترکہ مشاورتی مشینری (جے سی ایم) کی نیشنل کونسل کا 49 واں اجلاس آج دوپہر 3:00 بجے 'سیوا تیرتھ' کے کانفرنس ہال میں کابینہ سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسٹاف سائیڈ کے لیڈر جناب راگھویا اور اسٹاف سائیڈ کے سکریٹری جناب شیو گوپال مشرا کے ساتھ اسٹاف سائیڈ کے 28 دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔ آفیشل سائیڈ کی نمائندگی مختلف اہم وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں اور سینئر افسران نے کی، جن میں سکریٹری (پرسنل) اور سکریٹری (محکمہ اخراجات) شامل تھے۔

اجلاس کے آغاز میں چیئرمین نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ارکان، خاص طور پر اسٹاف سائیڈ کو جے سی ایم اسکیم کے 60 شاندار سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ 1966 میں شروع کی گئی یہ اسکیم سال 2026 میں اپنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہی ہے۔

جے سی ایم فریم ورک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے مشترکہ مشاورتی مشینری نے حکومت اور اس کے ملازمین کے درمیان مکالمے اور مشاورت کو ادارہ جاتی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ نیشنل کونسل (جے سی ایم) کے اب تک کل 48 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ نیشنل کونسل کے اجلاس کابینہ سکریٹری کی صدارت میں منعقد کیے جاتے ہیں جس میں اسٹاف سائیڈ اور آفیشل سائیڈ دونوں کے نمائندے موجود ہوتے ہیں، جیسا کہ اسکیم کے تحت تصور کیا گیا ہے۔ نیشنل کونسل کا 48 واں اجلاس 26 جون 2021 کو منعقد ہوا تھا، جس کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی کے تین اجلاس بھی بلائے گئے۔ اس کے علاوہ، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ملازمت کے حالات سے متعلق معاملات پر غور و خوض کے لیے وزارت کی سطح پر محکوماتی کونسل کے اجلاس بھی تسلسل سے منعقد ہو رہے ہیں۔

چیئرمین نے مشاہدہ کیا کہ جے سی ایم میکانزم کے تحت مسلسل غور و خوض سے ملازمین کے کئی مسائل اور شکایات کو حل کرنے میں مدد ملی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے مفاد میں مختلف ہدایات اور رہنما خطوط پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

49 ویں اجلاس کے دوران اسٹاف سائیڈ کی جانب سے جمع کرائے گئے 24 ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہر آئٹم پر تعمیری اور مثبت گفتگو ہوئی اور دونوں فریقین نے ملازمین کے مفاد میں دوستانہ حل تک پہنچنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔ کئی مسائل پہلے ہی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے زیرِ غور ہیں۔

اجلاس میں حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ ایک تعمیری مشاورتی طریقہ کار کو برقرار رکھے گی اور مسلسل مکالمے اور تعاون کے ذریعے ملازمین کی فلاح و بہبود کو فروغ دے گی۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  6940)


(ریلیز آئی ڈی: 2260024) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी