وزارت دفاع
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے گوا میں دیسی ساختہ ایئر کشن گاڑیوں کے لیے گرڈر نصب کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAY 2026 7:10PM by PIB Delhi
ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے لیے چوتھے، پانچویں اور چھٹے ایئر کشن وہیکلز (اے سی وی) کی گرڈر نصب کرنے کی تقریب 11 مئی 2026 کو گوا میں چوگلے شپ یارڈ کے رسائم یارڈ میں منعقد ہوئی۔ ’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت یہ اے سی وی بھارت میں 50 فیصد مقامی مواد کے ساتھ تیار کیے جا رہے ہیں، جو خود انحصاری اور تکنیکی ترقی کے مشترکہ عزم کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے مقامی طور پر تیار اور تعمیر کیے جانے والے چھ ایئر کشن وہیکلز (اے سی وی) کے معاہدے پر 24 اکتوبر 2024 کو گوا کی چوگلے اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے۔ یہ جدید ایئر کشن وہیکلز متعدد بحری ذمہ داریوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جن میں تیز رفتار ساحلی گشت، اتھلے پانیوں، دلدلی علاقوں اور گہرے سمندر میں نگرانی، دن اور رات کے اوقات میں کارروائی والے علاقوں میں روک تھام اور مداخلتی آپریشن، تلاش و بچاؤ کی کارروائیاں اور مصیبت میں پھنسے جہازوں اور کشتیوں کی مدد شامل ہیں۔ یہ اے سی وی بھارت کے وسیع اور متحرک ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے تعینات کیے جائیں گے، جس سے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو نمایاں اسٹریٹجک نقل و حرکت اور عملی لچک حاصل ہوگی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
11-05-2026
U: 6932
(ریلیز آئی ڈی: 2260008)
وزیٹر کاؤنٹر : 7