قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 قبائلی امور کی وزارت میں خالی اسامیاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 4:38PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرِ مملکت برائے قبائلی امور درگا داس یوکی نے لوک سبھا کو اطلاع دی کہ وزارتِ قبائلی امور(ایم او ٹی اے) میں بنیادی طور پر آل انڈیا سروس، سینٹرل سیکریٹریٹ سروس، انڈین اکنامک سروس، انڈین اسٹیٹسٹکس سروس، سینٹرل سیکریٹریٹ اسٹینوگرافرز سروس، دیگر منظم خدمات اور جنرل سول سروس سے تعلق رکھنے والے افسران تعینات ہیں، جبکہ چند عہدے وزارت کے اپنے کیڈر سے بھی متعلق ہیں۔ ان خدمات کے افسران کی تقرری متعلقہ کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹیز کی جانب سے حکومتِ ہند کے ریزرویشن ضوابط اور رہنما اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے۔

اس وقت وزارت میں 121 منظور شدہ عہدوں کے مقابلے میں 100 عہدے پُر ہیں۔

جو 33 عہدے وزارت کے اپنے کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں، جیسے جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ریسرچ آفیسر، لیگل اسسٹنٹ، سینئر انویسٹیگیٹر، اکاؤنٹنٹ، جونیئر آرٹسٹ، اسٹاف کار ڈرائیور اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف، ان پر تقرری کے لیے وزارتِ قبائلی امور بھرتی کے قواعد اور حکومتِ ہند کے ریزرویشن ضوابط کے مطابق ضروری کارروائی کرتی ہے۔ موجودہ وقت میں ان میں سے 21 عہدے پُر ہیں۔

ضرورت کے مطابق وقتاً فوقتاً ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھی تعینات کیا جاتا ہے۔ فی الحال وزارت میں ایسے 9 افراد خدمات انجام دے رہے ہیں۔

********

 

 

ش ح۔ش ت ۔ رض

U-6894

 


(ریلیز آئی ڈی: 2259700) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी