قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گجرات کے بناس کانٹھا میں جنگلاتی حقوق کے دعوے

प्रविष्टि तिथि: 12 MAR 2026 4:49PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے لوک سبھا کو بتایا کہ گجرات حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق (31 جولائی 2025 تک)، ضلع بناس کانٹھا میں گرام سبھا کی سطح پر کل 10272 دعوے (9488 انفرادی اور 784 اجتماعی) دائر کیے گئے، جن میں سے کل 7403 دعووں کی منظوری دی جا چکی ہے (جن میں 6619 انفرادی اور 784 اجتماعی دعوے شامل ہیں)۔ مزید برآں، کل 2869 دعوے فیصلے کے لیے زیرِ التوا ہیں اور کسی بھی دعوے کو مسترد نہیں کیا گیا ہے۔

گجرات حکومت نے مطلع کیا ہے کہ ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک دعویدار کا علاقہ مجوزہ شجرکاری کے علاقے میں بھی شامل ہو گیا تھا۔ ریاستی حکومت نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی غیر ارادی تھی اور اس سلسلے میں ضلعی سطحی کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

قبائلی امور کی وزارت، جو قبائلی برادریوں کی ترقی کے پروگراموں کی مجموعی پالیسی، منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کے لیے مرکزی وزارت ہے، درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، جو قبائلی برادریوں کے روزگار کے تحفظ کو بھی یقینی بناتی ہیں۔ اسی سمت میں، قبائلی امور کی وزارت نے متعدد اسکیموں کے ذریعے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں دھرتی آبھا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان بھی شامل ہے، جو دیگر امور کے ساتھ ساتھ جنگلاتی حقوق ایکٹ کے مؤثر نفاذ پر توجہ دیتا ہے، جس کے تحت ریاستی، ضلعی اور ذیلی ضلعی سطح پر مخصوص جنگلاتی حقوق ایکٹ سیل قائم کیے جا رہے ہیں، اور مختلف سرکاری اسکیموں (محکمہ حیوانات، محکمہ زراعت اور محکمہ ماہی پروری کی اسکیموں سے متعلق) کے فوائد کو جنگلاتی حقوق ایکٹ کے پٹہ داروں تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

***

ش ح ۔ع ح۔  ع د

U. No.6797


(रिलीज़ आईडी: 2258975) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी