صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
چاندی مندر کے کمانڈ اسپتال میں متعدد اعضاء کے عطیات سے کئی جانیں بچائی گئیں؛ انسٹی ٹیوٹ میں دل کی پہلی پیوند کاری انجام دی گئی
برین اسٹیم ڈیتھ کی شکار خاتون کے خاندان نے اعضاء عطیہ کرکے چار زندگیاں بچائیں جو ہمدردی اور قومی یکجہتی کا مثالی نمونہ ہے
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اعضاء کے عطیہ کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا؛ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ زندگی بچانے کے اس مقصد کا ساتھ دیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 MAY 2026 8:51PM by PIB Delhi
کشادہ قلبی اور ہمت کی ایک قابل ذکر مثال کے طور پر، 2 مئی 2026 کو کمانڈ اسپتال، چاندی مندر، پنچکولہ، ہریانہ میں انڈین آرمی کرنل کی 41 سالہ بیوی کے خاندان نے اس کے اعضاء کے عطیہ پر رضامندی ظاہر کی،جسےدماغی طور پرمردہ قرار دیا گیا تھا۔اس مثالی عطیہ سےچار مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے ضروری پیوندکاری انجام دی گئی جن میں 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جس سے ہمدردی اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال پیش ہوتی ہے۔
عطیہ دہندہ خاتون برین ہیمرج کا شکار تھی اور اسے مقررہ پروٹوکول کے مطابق باقاعدہ میڈیکل بورڈ نے برین اسٹیم مردہ قرار دے دیا۔ گہرے ذاتی غم کے درمیان، اس کے شوہر اور دو جوان بیٹیوں نے ان کا دل، گردے، جگر اور لبلبہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے زندگی بچانے والے ٹرانسپلانٹ کے متعدد طریقہ کار ممکن ہوئے۔
کامیاب اعضاء کی بازیابی اور پیوند کاری کو کمانڈاسپتال، چاندی مندر؛ ہندوستانی فضائیہ؛ نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (این او ٹی ٹی او)؛ ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے ٹریفک پولیس حکام؛ اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے درمیان ہموار بین ایجنسی کوآرڈینیشن کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔ فوری منظوریوں اور محتاط لاجسٹک بندوبست سے اعضاء کی متعلقہ نگہداشت کے اداروں میں بروقت نقل و حمل کو یقینی بنایا گیا- جن میں پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ(پی جی آئی ایم ای آر)، آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل)، اور اندرا پرستھ اپولو اسپتال شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کیس کمانڈ اسپتال، چاندی مندر میں پیوندکاری کے لیے دل کو نکالنے کا پہلا واقعہ ہے، جو اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری کے لیے ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ مثالی کیس ملک میں اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف متعلقہ فریقوں کے درمیان مربوط کوششوں کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ اس سے عوامی بیداری بڑھانے اور شہریوں کو اعضاء عطیہ کرنے کا عہد کرنے کی ترغیب دینے کی لازمی ضرورت کو بھی تقویت ملتی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت انسانی اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری کے قومی فریم ورک کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور شہریوں سے زندگی بچانے کے اس مقصد کی حمایت میں آگے آنے کی اپیل کرتی ہے۔
******
(ش ح ۔ م ش ع ۔ع ن)
U. No. 6737
(ریلیز آئی ڈی: 2258660)
وزیٹر کاؤنٹر : 4