مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیٹلائٹ مواصلاتی نیٹ ورک کی منظوری کے فریم ورک اور سیٹلائٹ مواصلاتی نیٹ ورک فراہم کنندگان کو اسپیکٹرم کی تفویض سے متعلق ٹرائی کے مشاورتی دستاویز پر تبصرے اور جوابی تبصرے موصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 MAY 2026 12:04PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) نے08 اپریل2026 کو سیٹلائٹ مواصلاتی نیٹ ورک کی منظوری کے فریم ورک اور سیٹلائٹ مواصلاتی نیٹ ورک فراہم کنندگان کو اسپیکٹرم کی تفویض سے متعلق ایک مشاورتی دستاویز جاری کی تھی۔ اس مشاورتی دستاویز میں اٹھائے گئے نکات پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب06 مئی2026 اور20 مئی 2026 مقرر کی گئی تھی۔

انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تبصروں کے لیے وقت میں توسیع کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریری تبصروں اور جوابی تبصروں کے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی جائے۔ اب یہ آخری تاریخیں بالترتیب13 مئی 2026 اور 27 مئی 2026  تک بڑھا دی گئی ہیں۔

تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میںadvmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں ۔ کسی بھی وضاحت اورمعلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار تریویدی ، مشیر (نیٹ ورکس ، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر: +91-11-20907758پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

************

ش ح۔م م ع۔ش ت

 (U: 6747)       


(ریلیز آئی ڈی: 2258628) وزیٹر کاؤنٹر : 12