لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ترقی اور ماحولیات کومخالف قوتوں کے طور پر نہیں بلکہ تکمیلی عناصر کے طور پر دیکھا جانا چاہیے: لوک سبھا اسپیکر


حقیقی تبدیلی اسی وقت  ممکن ہوگی جب باشندگان وطن پانی کے تحفظ ، توانائی کی افادیت اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں آگاہی اور ذمہ داریاں اپنائیں گے:لوک سبھا اسپیکر

جامع ترقی کے لیے ، محکموں اور پالیسیوں کے درمیان‘‘تعامل’’ ضروری ہے:لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا اسپیکر واٹر ٹرانسورسیلٹی گلوبل ایوارڈ اور کانکلیوسے خطاب کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 MAR 2026 9:33PM by PIB Delhi

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج کہا کہ ترقی اور ماحولیات کو مخالف قوتوں کے طور پر نہیں بلکہ تکمیلی عناصر کے طور پر دیکھا جانا چاہیے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے مستقبل کے تحفظ کے لیے پانی کا تحفظ ضروری ہے اور عوامی نمائندوں سمیت تمام فریقوں کو اس مقصد کے لیےساتھ مل کر کام کرنا چاہیے ۔

جناب اوم برلا نے واٹر ٹرانسورسیلیٹی گلوبل ایوارڈ اور کانکلیو 2026 سے خطاب کرتے ہوئےیہ اظہار خیال کیا ۔   جناب  اوم برلا نے پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل واٹر فورم (آئی ڈبلیو ایف) جیسے اقدامات پانی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے میں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب باشندگان وطن پانی کے تحفظ ، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کے تئیں آگاہ اور ذمہ دار ہوں ۔ جناب اوم برلا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پانی ، توانائی ، صحت اور ماحولیات ایک دوسرے سے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ ان پیچیدہ چیلنجوں سے صرف تال میل اور مربوط نقطہ نظر کے ذریعے ہی نمٹا جا سکتا ہے ۔  انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جامع ترقی کے لیے ، ہماری کوششوں میں بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے محکموں اور پالیسیوں کے درمیان ‘‘باہمی تعامل’’ ضروری ہے ۔

جناب اوم برلا نے پانی کے تحفظ کے واسطے"کم کریں ، دوبارہ استعمال کریں ، ری چارج کریں اور ری سائیکل کریں" کے منتر کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔  "کیچ دی رین" اور "جل جیون مشن" جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس طرح کی مہموں کی کامیابی کو یقینی بنانے میں عوامی شرکت کے اہم کردار پر زور دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابل تجدید توانائی اور سبز اقدامات ہندوستان کے آب و ہوا سے متعلق وعدوں کو مضبوط کر رہے ہیں ۔  جناب اوم برلا نے کہا  کہ شمسی توانائی ، ونڈ انرجی اور گرین ہائیڈروجن میں ہندوستان کی پیش رفت قابل ذکر ہے اور اس سے ملک کو پائیدار ترقی کی طرف بڑھنے میں مدد مل رہی ہے ۔

جناب  اوم برلا نے  اس بات پر زور دے کر کہا کہ پائیدار مستقبل صرف نوجوانوں کی طاقت اور مضبوط عالمی تعاون کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سائنسی نقطہ نظر ، شفاف حکمرانی اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو ہم ایسے مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں جہاں اقتصادی خوشحالی اور ماحولیاتی توازن ایک ساتھ ترقی کرے ۔

جناب اوم برلا نے ہندوستانی ثقافت میں پانی کی روحانی اور زندگی کو برقرار رکھنے والی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔  جن بھاگیداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب اوم برلا نے اس بات پر زور دیا کہ بامعنی اور دیرپا تبدیلی لانے کے لیے پنچایت کی سطح سے لے کر پارلیمنٹ تک سرگرم عوامی شرکت سے یہ کوششیں کی جانی چاہئیں ۔

 

***

 

ش ح۔م ش ع ۔ ش ا

U NO: 6637


(ریلیز آئی ڈی: 2257965) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी