سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مہاراشٹر میں مجوزہ تیز رفتار اور زیادہ گنجائش والےکوریڈور اور اسٹیٹ بی او ٹی قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 MAY 2026 3:24PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر میں مجوزہ تیز رفتار کوریڈور ، زیادہ گنجائش والے کوریڈور اور دیگر اہم قومی شاہراہوں سے متعقل کوریڈور کا جائزہ لیا ۔

نئی دہلی میں آج ہونے والی جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کئی اہم شاہراہوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں ناگپور-بھنڈارا سیکشن کو چھ لین والا بنان ، تالودہ-برہان پور سیکشن کو چار لین والا ، درگ-گڈچرولی-مانچیرال کوریڈور ، گڈچرولی-کانکر (رائے پور-وزاگ) کوریڈور ، گوالیار-ناگپور کوریڈور ، ناگپور-حیدرآباد کوریڈور ، بھنڈارا-رائے پور سیکشن کو چھ لین میں تبدیل کرنا ، لکھناڈون-درگ-رائے پور کوریڈور ، ناگپور-امراوتی سیکشن کو چھ لین والا ، این ایچ-44 پر مدھیہ پردیش-مہاراشٹر بارڈر-ناگپور بائی پاس-بورکھیڈی اسٹریچ اور پونے-ستارہ سیکشن کو بھی چھ لین والا بنانا شامل ہیں ۔

جائزہ میٹنگ میں مہاراشٹر میں قومی شاہراہ کے حصوں پر 527 کلومیٹر کی کل لمبائی پر محیط نو ریاستی بی او ٹی پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ان پروجیکٹوں میں شیرور-اہلیا نگر (4 لین) اہلیا نگر-وڈالا (4 لین) وڈالا-چھترپتی سمبھاجی نگر (4 لین) چھترپتی سمبھاجی نگر-جالنا (4 لین) جالنا-واٹور (4 لین) ناندیڑ-نرسی-ڈیگلور (4 لین اور 2 لین) جام-وارورا (4 لین) وارورا-چندر پور-بامنی (4 لین) اور ملک پور-چکھلی (2 لین) کوریڈور شامل ہیں ۔

اس جائزے میں سڑک رابطے کو مضبوط بنانے اور خطے میں اقتصادی ترقی میں مدد کے لیے پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

***

ش ح۔ ش ب۔ ع د

U.NO. 6618


(ریلیز آئی ڈی: 2257859) وزیٹر کاؤنٹر : 10