دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اڈیشہ کو نئی  ترقیاتی رفتار ملی، ڈبل انجن والی حکومت نے رایگڑا سے تازہ ترقیاتی ایجنڈے کا آغاز  کیا


شیوراج سنگھ چوہان نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے چوتھے مرحلے کے تحت اڈیشہ کے لیے سترہ سو کروڑ روپے کی 827  نئی سڑکوں کا اعلان کیا

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے چوتھے مرحلے کے تحت اڈیشہ میں 1702 کلومیٹر دیہی رابطہ سڑکوں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنایا جائے گا

مرکز کی جانب سے اڈیشہ میں رہائش، روزگار اور آبپاشی کے شعبوں کو  کروڑوں کی منظوری کے ذریعے بڑا فروغ ملا

اڈیشہ کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا  (دیہی) کے تحت 630.61  کروڑ روپے، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت 868.71 کروڑ روپے، اور واٹرشیڈ ترقیاتی پروگرام کے تحت  30.07  کروڑ روپے منظور کیے گئے

ہ اڈیشہ میں کوئی غریب خاندان کچے مکان میں نہیں رہے گا: شیوراج سنگھ چوہان

 پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کا چوتھا مرحلہ اڈیشہ کے دور افتادہ، پہاڑی اور پسماندہ  علاقوں کو جوڑنے میں مددگار ہوگا: موہن چرن مانجھی

سمرُدھ اڈیشہ، وکست اڈیشہ مشن کو سڑکوں، پانی اور دیہی بنیادی ڈھانچے پر توجہ کے ساتھ نئی رفتار ملی ہے: وزیر اعلی

شیوراج سنگھ چوہان نے رایگڑا میں وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی کو پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے چوتھے مرحلے کی منظوری کا خط پیش کیا

رایگڑا  کی تقریب میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور مستحقین میں امداد تقسیم کی گئی

رایگڑا میں یومِ مزدور کی تقریب دیہی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور کسانوں کی فلاح کے ایجنڈے کا نمایاں مظہر بنی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 MAY 2026 4:19PM by PIB Delhi

اڈیشہ میں دیہی بنیادی ڈھانچے اور ہمہ گیر ترقی کو بڑا فروغ دیتے ہوئے جمعہ کے روز رایگڑا میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے چوتھے مرحلے کی افتتاحی تقریب ریاست کی دیہی ترقی کے سفر میں تاریخی موقع بن کر سامنے آئی۔مرکزی وزیر زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان نے اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی کے ساتھ ریاست بھر میں دیہی رابطہ سڑکوں، رہائش، آبپاشی، روزگار، پینے کے پانی کی سہولیات، خواتین کو بااختیار بنانے اور کسانوں کی خوشحالی کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد انقلابی اقدامات کا اعلان کیا اور ان کا افتتاح کیا۔تقریب کے دوران مرکزی وزیر نے باضابطہ اسٹیج پر وزیر اعلیٰ کو پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے چوتھے مرحلے کی منظوری کا خط پیش کیا۔اس موقع پر متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا، سنگ بنیاد رکھا گیا، جبکہ مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت مستحقین میں امداد اور فوائد بھی تقسیم کیے گئے۔

رایگڑا کے بریجھولا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان نے اڈیشہ، بالخصوص  رایگڑا کی عظیم ثقافتی وراثت، قدرتی حسن اور محنتی عوام کی بھرپور ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی کی رہنمائی میں ڈبل ا نجن کی حکومت اڈیشہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ خالی ہاتھ نہیں آئے بلکہ ایسے ٹھوس ترقیاتی اقدامات کی منظوری لے کر آئے ہیں جن سے ریاست بھر کے دیہات، غریب عوام، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور نوجوانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔دیہی رابطہ سڑکوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکیں محض آمد و رفت کا ذریعہ نہیں بلکہ روزگار، تعلیم، صحت کی سہولیات اور مجموعی سماجی و معاشی ترقی کی شہ رگ ہیں۔

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے چوتھے مرحلے کی ابتداء  کے تحت اوڈیشہ کے لیے آٹھ سو ستائیس نئی سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 1,701.84  کلومیٹر ہے، جبکہ ان پر 1,698.04  کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ پہلے سے منظور شدہ مگر نامکمل سڑک کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے اضافی مالی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ دور دراز ترین علاقوں کو بھی ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑا جا سکے۔رہائش اور روزگار کے تئیں حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اڈیشہ میں کوئی بھی غریب خاندان کچے مکان میں نہیں رہے گا اور ہر اہل مستحق کو پختہ  مکان  فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری آواس یوجنا دیہی کے تحت زیر التواء مکانات کی تکمیل کے لیے 630.61  کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

یومِ مزدور کے موقع پر مرکزی وزیر نے مالی سال 2026-27 کے لیے منریگا کے تحت پہلی قسط کے طور پر 868.71  کروڑ روپے جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس کے علاوہ واٹرشیڈ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 30.07  کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔شیوراج سنگھ چوہان نے دوہرایا کہ خواتین، کسان اور نوجوان حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کے مرکز میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو عزت، خود انحصاری اور معاشی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا حکومت کا اہم عزم ہے۔انہوں نے لکھ پتی دیدی مہم، سیلف ہیلپ گروپوں کو مضبوط بنانے، دیہی روزگار کے فروغ، ذاتی  روزگار کی تربیت، سائنسی کھیتی باڑی، مربوط زراعت، مویشی پروری، ماہی پروری، بکری پالنا، شہد کی مکھی پالنا اور شجرکاری پر مبنی آمدنی بڑھانے والی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید زراعتی طریقوں، بہتر بیج، بیج گاؤں، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور زراعتی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے تحت گوداموں کی تعمیر جیسے اقدامات اڈیشہ میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

مرکزی وزیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی نے کہا کہ اڈیشہ کے لیے اعلان کردہ وسیع پیمانے کے  ترقیاتی اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مرکزی حکومت کو ریاست سے خصوصی وابستگی اور محبت ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کا تصور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے پیش کیا تھا، اور اب وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اس خواب کو پورا کرتے ہوئے ہندوستان کے دیہی منظرنامے کو بدل رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے چوتھے مرحلے کو ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم اڈیشہ بھر کے دشوار گزار، پہاڑی، دور افتادہ  اور پہلے سے غیر احاطہ شدہ  آبادیوں کو جوڑنے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گی۔ مسٹر موہن چرن  مانجھی نے کہا ک اوڈیشہ حکومت "سمردھ اڈیشہ، وکست اڈیشہ" کے عزم کے ساتھ مشن موڈ میں کام کر رہی ہے، جس میں سڑکوں، پلوں، پینے کے پانی، بجلی، دیہی بنیادی ڈھانچے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رایگڑا سمیت مختلف اضلاع میں جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ریاست بھر کی دیہی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔

تقریب کے دوران مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ نے مختلف سرکاری اسکیموں کے مستحقین کو بھی اعزاز سے نوازا۔اڈیشہ کے وزیر برائے دیہی ترقی، پنچایتی راج اور پینے کے پانی ربی نارائن نائک نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔اس موقع پر عوامی نمائندے، معزز شخصیات اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جن میں خواتین مستحقین بھی شامل تھیں۔

******

(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)

Urdu No-6551


(ریلیز آئی ڈی: 2257388) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati , Odia