سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گجرات میں بھارت کے پہلے کثیر لین آزاد بہاؤ (ایم ایل ایف ایف) رکاوٹ سے پاک ٹول نظام کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 MAY 2026 1:44PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہیں جناب نتن گڈکری نے گجرات میں قومی شاہراہ 48 کے سورت–بھروچ حصے پر واقع چورایاسی ٹول پلازہ پر بھارت کے پہلے کثیر لین آزاد بہاؤ (ایم ایل ایف ایف) رکاوٹ سے پاک ٹول نظام کے آغاز کا اعلان کیا۔ یہ جدید ترین نظام خودکار نمبر پلیٹ شناخت (اے این پی آر) اور فاسٹیگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑیوں کو رکے بغیر ہموار انداز میں ٹول وصولی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایم ایل ایف ایف نظام کا نفاذ بھارت کے ٹول نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی عالمی معیار کے مطابق جدید کاری میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ توقع ہے کہ اس نظام سے سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی، شاہراہوں پر بھیڑ کم ہوگی، ایندھن کی بچت ہوگی، گاڑیوں سے ہونے والے اخراج میں کمی آئے گی اور ٹول کارروائیوں میں انسانی مداخلت کم سے کم ہو جائے گی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ رکاوٹ سے پاک ٹول نظام شہریوں کے لیے ’’آسان طرزِ زندگی‘‘ کو فروغ دے گا اور ملک بھر میں سامان اور لاجسٹکس کی تیز اور مؤثر نقل و حرکت کے ذریعے ’’کاروبار میں آسانی‘‘ کو بھی تقویت بخشے گا۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں یہ اقدام حکومت کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی معیار کا، ٹیکنالوجی پر مبنی، مؤثر، شفاف اور مسافر دوست قومی شاہراہی بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6536

 


(ریلیز آئی ڈی: 2257250) وزیٹر کاؤنٹر : 15