شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرویکشن جریدہ — 120واں شمارہ جاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 APR 2026 7:59PM by PIB Delhi

وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کے تحت قومی شماریاتی نظام تربیتی اکیڈمی (این ایس ایس ٹی اے) نے سرکاری اعداد و شمار سے متعلق اپنے ششماہی جریدے "سرویکشن" کا 120واں شمارہ جاری کر دیا ہے۔

"سرویکشن" قومی نمونہ سروے (این ایس ایس)، سرکاری اعداد و شمار اور متعلقہ تجزیاتی مطالعات پر مبنی تحقیق کی اشاعت کے لیے ایک معتبر پلیٹ فارم ہے۔ یہ جریدہ اپنے اعلیٰ علمی معیار اور پالیسی سازی میں اہمیت کے باعث وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے اور اسے ڈیٹا صارفین، محققین، مرکزی وزارتوں، محکموں اور ملک و بیرونِ ملک کے ممتاز اداروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

تازہ شمارے میں سرکاری اعداد و شمار کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل چار تحقیقی مضامین شامل ہیں، جن میں:

سال  96-1995 سے 18-2017 کے درمیان ہندوستان میں اندرونِ اسپتال علاج تک رسائی میں تبدیلیوں کا جائزہ (قومی نمونہ سروے کی بنیاد پر)  دیہی ہندوستان میں کثیر جہتی غربت سے متعلق عوامل کی نشاندہی کے لیے نیورل نیٹ ورک طریقہ کار— وقت کی کمی (ٹائم پاورٹی) کی پیمائش، اس کی حد کا تعین اور ہندوستانی آبادی کے لیے اس کے اسباب کا تجزیہ— ہندوستانی گھرانوں میں خوراک کے استعمال اور آئی سی ایم آر کی تجویز کردہ مقدار کا تقابلی جائزہ (ایچ سی ای ایس 23-2022 کے اعداد و شمار پر مبنی)تمام مضامین سخت ہم منصب جائزہ (پیئر ریویو) اور اداراتی عمل سے گزرے ہیں تاکہ معیار، درستگی اور افادیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان چار مضامین کے علاوہ اس شمارے میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کی جانب سے جاری کردہ دو اہم رپورٹس—"گھریلو کھپت اخراجات کا سروے 24-2023" اور "ہندوستان میں غذائی استعمال 23-2022 و 24-2023" کے اہم نکات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ جریدہ تحقیق کے فروغ اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ملک کے شماریاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو وزارت کے اس عزم کے مطابق ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے معیار اور ان کی ترسیل کو مزید بہتر بنایا جائے۔

"سرویکشن" کا 120واں شمارہ وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ اور این ایس ایس ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔

 *******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6529  )


(ریلیز آئی ڈی: 2257163) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी