ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کی ترقی و انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ کی جانب سے کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کورسز برائے تعلیمی سال27-2026 کے لئے(این ایس ٹی آئی ایس اورآئی ٹی اوٹی) میں داخلوں کا اعلان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 APR 2026 4:37PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی مہارت کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) نے کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کی خاطر تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
وہ امیدوار جو نیشنل ٹریڈ سرٹیفکیٹ (این ٹی سی)، نیشنل اپرنٹس شپ سرٹیفکیٹ (این اے سی)، ڈپلومہ یا ڈگری کے حامل ہیں، یاوہ ان کے آخری سال کے امتحانات (این ٹی سی/این اے سی/ڈپلومہ/ڈگری) میں شامل ہیں، وہ 10 مئی 2026 تک سرکاری ویب سائٹ www.nimionlineadmission.in پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔داخلے آل انڈیا کامن انٹرنس ٹیسٹ (اے آئی سی ای ٹی) کی بنیاد پر دیے جائیں گے، جو ملک بھر کے مختلف مراکز پر کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں منعقد ہوگا۔ یہ امتحان 31 مئی 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔
منتخب امیدواروں کو 42 ٹریڈز میں تربیت فراہم کی جائے گی، جن میں 29 انجینئرنگ اور 13 غیر انجینئرنگ ٹریڈز شامل ہوں گی۔ یہ تربیت ملک بھر میں قائم نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (این ایس ٹی آئیز) اور انسٹی ٹیوٹس فار ٹریننگ آف ٹرینرز (آئی ٹی او ٹیز) میں دی جائے گی۔
کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) ایک سالہ پروگرام ہے، جس کا مقصد انسٹرکٹرز کو جامع طور پر تیار کرنا ہے، جس میں تکنیکی مہارتوں کے ساتھ ساتھ تدریسی اور تربیتی طریقۂ کارسے آراستہ کرنا بھی شامل ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے انسٹرکٹرز کو عملی مہارتوں کو مؤثر انداز میں منتقل کرنے کی تکنیکوں میں مہارت دی جاتی ہے، تاکہ صنعت کے لیے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جا سکے۔نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ یعنی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کی قومی کونسل (این سی وی ای ٹی) کے مطابق یہ ضروری سمجھا گیا ہے کہ صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) میں تمام ٹرینرز کے لیے سی آئی ٹی ایس سرٹیفیکیشن لازمی ہو۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر امیدواروں کو نیشنل کرافٹ انسٹرکٹر سرٹیفکیٹ (این سی آئی سی) جاری کئے جائیں گے، جسے حکومتِ ہند کے این سی وی ای ٹی کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔
سی آئی ٹی ایس کے تحت داخلے کے لیے کم از کم عمر کی حد کو تعلیمی سیشن 2026-27 سے 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کر دیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔
آل انڈیا کامن انٹرنس ٹیسٹ (اے آئی سی ای ٹی-2026) کے لیے داخلہ فیس میں بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ اب جنرل امیدواروں کے لیے فیس 500 روپے سے کم کر کے 300 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ درج فہرست ذات اوردرج فہرست قبائل (ایس سی، ایس ٹی)، پی ایچ، ای ڈبلیو ایس اور خواتین امیدواروں کے لیے فیس 300 روپے سے کم کر کے 200 روپے کر دی گئی ہے۔
******
ش ح۔م م ع۔ م ا
Urdu No-6512
(ریلیز آئی ڈی: 2257030)
وزیٹر کاؤنٹر : 14