اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی برادریوں کی جامع ترقی اور بہبود کی اسکیموں کا موثر نفاذ اقلیتی امور کی وزارت کی اولین ترجیح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 APR 2026 1:39PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر سری وتسا کرشنا نے آج حکومتِ کرناٹک کے ساتھ وزارت کی مختلف اہم اسکیموں بشمول پی ایم جے وی کے، پی ایم وکاس، اسکالرشپس، امید اور سماجی و اقتصادی بااختیاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے دیگر اقدامات کے نفاذ اور پیش رفت پر ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

اس میٹنگ کے دوران، حکومتِ کرناٹک کی سکریٹری، ڈاکٹر شاملا اقبال نے وزارتِ اقلیتی امور کی اسکیموں کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ اس بات چیت میں منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے، رسائی کو بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے پر خاص توجہ دی گئی کہ اسکیموں کے فوائد بروقت اور شفاف طریقے سے نچلی سطح تک پہنچیں۔

ڈاکٹر سری وتسا کرشنا نے تمام متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی اور ریاستی حکومت کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت نئے منصوبوں کے لیے جدید اور اثر انگیز تجاویز کے ساتھ آگے آئیں۔ انہوں نے جامع ترقی کے حصول اور تعلیم، مہارت کے فروغ، بنیادی ڈھانچے اور فلاحی اقدامات کے ذریعے اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے مرکز اور ریاست کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس میٹنگ میں جوائنٹ سکریٹری جناب رام سنگھ اور جناب شیاما پرساد رائے، ڈائریکٹر محترمہ نیہا گری اور وزارتِ اقلیتی امور اور حکومتِ کرناٹک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ت ا

U. No- 6496


(ریلیز آئی ڈی: 2256912) وزیٹر کاؤنٹر : 17