وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے آج نئی دہلی میں“سرحدوں کو جوڑنا، اعتماد قائم کرنا” کے موضوع پرایک وسیع عوامی رابطے کے پروگرام کا انعقاد کیا

اس مہم کا مقصد شراکت داروں کو نئے انکم ٹیکس ایکٹ 2025، انکم ٹیکس رولز 2026 اور نئے فارمز کی دفعات سے آگاہ کرنا تھا، جس میں خاص طور پر بین الاقوامی ٹیکسیشن، ٹرانسفر پرائسنگ اور ایڈوانس پرائسنگ کے معاہدوں پر زور دیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 APR 2026 10:49PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس کے چیف کمشنر (بین الاقوامی ٹیکسیشن) شمالی خطے نے آج نئی دہلی میں “سرحدوں کو جوڑنا، اعتماد قائم کرنا” کے عنوان سے ایک وسیع عوامی رابطے کے پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا مقصد شراکت داروں میں نئے انکم ٹیکس ایکٹ 2025، انکم ٹیکس رولز 2026 اور نئے فارمز سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا،جس میں خاص طور پر بین الاقوامی ٹیکسیشن، ٹرانسفر پرائسنگ، اور ایڈوانس پرائسنگ معاہدوں پر زور دیا گیا۔

c1.jpg

اپنے کلیدی خطاب میں سی بی ڈی ٹی کے رکن(قانون سازی) جناب پرسنجیت سنگھ نے حکومت کی جانب سے قوانین اور قواعد کو آسان بنانے اور اعتماد پر مبنی طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے انکم ٹیکس ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر مجرمانہ بنانے، ٹیکس دہندگان کو بروقت خدمات فراہم کرنے کے اقدامات اور رضاکارانہ تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیٹا پر مبنی “نَج”(این یو ڈی جی ای) مہمات پر بھی روشنی ڈالی۔

پروگرام کے دوران، جناب پرسنجیت سنگھ نے بین الاقوامی ٹیکسیشن کے اہم پہلوؤں جن میں سیف ہاربر، اے پی اے، فارن ٹیکس کریڈٹ، اور ٹی آر سی شامل ہیں -پر مبنی 9 کتابچے بھی جاری کیے، تاکہ ٹیکس دہندگان کو مؤثر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ محکمہ کے اے آئی سے چلنے والے چیٹ بوٹ “کر ساتھی” کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

c2.jpg

یہ عوامی رابطے کا پروگرام محکمہ کےاہم شراکت داروں کی شمولیت کے سلسلے پرارمبھ پہل کا حصہ ہے۔ اس میں صنعت، کثیر ملکی کمپنیوں(ایم این سیز)، آئی سی اے آئی، ٹیکس ماہرین اور محکمہ کے افسران سمیت تقریباً 150 شرکاء نے شرکت کی۔

c4.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں پرنسپل چیف کمشنر انکم ٹیکس(بین الاقوامی ٹیکسیشن)محترمہ مونیکا بھاٹیا نے عالمی معیشت میں ٹیکس کے استحکام، تسلسل اور اعتماد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی ٹیکسیشن ڈویژن کی جانب سے، بیرونِ ملک بھارتی مشنز کے اشتراک سے، جلد عالمی سطح کے عوامی رابطے کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

c5.jpg

مختلف ایسوسی ایشن، آئی سی اے آئی، صنعت اور ٹیکس سے متعلق مشاورتی فرموں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے بھرپور شرکت کی اور محکمہ کی عوامی رابطے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بہت سے سوالات اٹھائے جن کے جوابات جوائنٹ سکریٹریز اور سی بی ڈی ٹی کے ٹیکس پالیسی ڈویژن اور فارن ٹیکس ڈویژن کے ڈائریکٹرزسمیت محکمہ کے سینئر افسران نے دیے۔ شرکاء نے ان جوابات پر اطمینان اور قدردانی کا اظہار کیا۔

 

****

 

ش ح۔م ش ۔ ش ا

U NO: 6442


(ریلیز آئی ڈی: 2256519) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी