قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان  کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آرسی) نے گجرات کے ضلع بھروچ میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعہ کا از خود نوٹس لیا، جس میں 16 مزدور زخمی ہوئے


چیف سکریٹری، گجرات اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بھروچ کو نوٹس جاری ، دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب

رپورٹ میں زخمی مزدورو ں کی صحت کی حالت،واقعہ کی جانچ اور انہیں دیئے گئے کسی بھی معاوضہ(اگر کوئی ) ہو تو تفصیلات میں شامل ہونی چاہئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 APR 2026 5:01PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی )، ہندوستان  نے ایک میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل 2026 کو گجرات کے ضلع بھروچ کے جھاگڑیاجی آئی ڈی سی صنعتی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور کم از کم 16 مزدور زخمی ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ کی وجہ تکنیکی یا کیمیکل عوامل ہو سکتے ہیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ متاثرہ افراد کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔ اسی بنیاد پر این ایچ آر سی نے گجرات کے چیف سکریٹری اور بھروچ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

رپورٹ میں زخمی مزدوروں کی صحت کی موجودہ صورتحال، واقعہ کی تفتیش کی پیش رفت اور اگر کوئی معاوضہ دیا گیا ہو تو اس کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ 24 اپریل 2026 کو رپورٹ ہوا تھا اور اس نے صنعتی علاقے میں حفاظتی اقدامات اور سیفٹی پروٹوکولز کی سختی سے پابندی کی ضرورت پر سوالات  کھڑے کئے گئے ہیں۔ زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

 

***

ش ح- ظ الف

UR-6413


(ریلیز آئی ڈی: 2256326) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी