خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں پی ایل آئی اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے افراد


پی ایل آئی ایس ایف پی آئی  پر پیش رفت رپورٹ: منظوریوں، ایم ایس ایم ای شرکت اور سرمایہ کاری کی صورتحال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 9:44PM by PIB Delhi

ملک میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اسکیم کے تحت شعبہ وار اور زمرہ وار مستفید ہونے والوں / منظور شدہ درخواستوں کی تعداد، 31دسمبر2025 تک حسب ذیل ہے:

 

نمبر شمار

زمرہ

سیکٹر

منظوریوں کی تعداد

کل

1

زمرہ-  I

آر ٹی ای/آر ٹی سی

12

51

ایف اینڈ وی

26

میرین

09

موزاریلا پنیر

04

2

زمرہ- II

اختراعی

2

15

نامیاتی

13

3

زمرہ- III

بی اینڈ ایم

73

73

4

ملیٹس پر مبنی مصنوعات کے لیے پی ایل آئی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایم بی پی)

بڑے ادارے

8

29

ایم ایس ایم ای

21

کل

168

168

 

مورخہ 31 دسمبر 2025 تک ملک میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواست دہندگان نے مجموعی طور پر تقریباً 9207 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت تقریباً 35 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ پروسیسنگ اور پریزرویشن کی صلاحیت پیدا کی گئی ہے۔ اب تک 2714.79 کروڑ روپے کی مجموعی ترغیبی رقم جاری کی جا چکی ہے۔

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اسکیم کے تحت منظور شدہ 168 درخواست دہندگان میں سے 69 کا تعلق مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے زمرے سے ہے۔ اس کے علاوہ، مرکزی طورپر منظور شدہ درخواست دہندگان کی 40 کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ یونٹس بھی ایم ایس ایم ایز کے تحت آتی ہیں۔ مزید یہ کہ 2 درخواست دہندگان کوآپریٹو سیکٹر سے، 2 نئے/جدید فوڈ پروڈکٹس کے شعبے سے، جبکہ 13 درخواست دہندگان آرگینک (نامیاتی) سیکٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس اسکیم کے بنیادی مقاصد میں عالمی معیار کے فوڈ مینوفیکچرنگ ادارے قائم کرنا، بھارتی فوڈ مصنوعات کے عالمی برانڈز کو فروغ دینا، دیہی علاقوں سے باہر روزگار کے مواقع بڑھانا، زرعی پیداوار کے لیے بہتر قیمتیں یقینی بنانا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ شامل ہے۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت مراعات تب ہی قابلِ ادائیگی ہوتی ہیں جب متعلقہ فوڈ مصنوعات کی مکمل مینوفیکچرنگ چین، بشمول ابتدائی پروسیسنگ، بھارت میں انجام دی جائے۔ اس کے علاوہ منظور شدہ مستفیدین کو بیرونِ ملک برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے فروغ کے لیے بھی مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ معلومات فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریزکےوزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

********

) ش ح ۔ م م۔ش ب ن)

U.No. 6339


(ریلیز آئی ڈی: 2255816) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी