کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں کی جانب سے کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ سے متعلق مالی ترغیبات کو مالی سال 27-2026کے لیے ریاستوں کوبڑے پیمانےپر سرمایہ کاری کےمَدمیں خصوصی امدادی اسکیم  کےتحت شامل کیاگیا


ملک میں کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پہل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 APR 2026 1:14PM by PIB Delhi

گزشتہ مالی سال کی کامیابی کے بعد کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 5,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک ترغیبی نظام کو مالی سال 27-2026 کے لیے ریاستوں کو بڑے پیمانے سرمایہ کاری کے لیے خصوصی معاونت کی اسکیم (ایس اے ایس سی آئی) میں شامل کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے اس جزو کے عملی رہنما اصول حال ہی میں وزارت کان کنی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو اس کی نوڈل وزارت ہے۔ یہ ریاستوں میں کان کنی کے شعبے کی اصلاحات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

اس ایس اے سی ایس آئی اسکیم کے اس حصے کا مقصد کانوں کو فعال بنانے کے عمل کو آسان اور تیز کرنا، معدنیات کی پیداوار میں اضافہ کرنا، ریاستوں کی جانب سے کان کنی کے شعبے سے آمدنی میں اضافہ اور اس شعبے کی مجموعی حکمرانی کو بہتر بنانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ترغیبات ریاستوں اور قانون ساز اسمبلی رکھنے والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تین اصلاحاتی شعبوں کے تحت فراہم کی جائیں گی:

  1. کان کنی کی اصلاحات کا نفاذ، مثلاً: کانوں کو فعال بنانے کے لیے ریاست کو وزارت کان کنی کے یونیفائیڈ مائننگ پورٹل کے ساتھ مربوط کرنا، زمین کی شیڈولنگ سے متعلق مسائل کو فعال طور پر حل کرنے کے لیےنیلامی سے قبل کمیٹی تشکیل، کانوں کے فعال ہونے کی باقاعدہ نگرانی کے لیے ریاستی سطح کی رابطہ کمیٹی کا قیام، اہم معدنیات کے لیے سالانہ نیلامی کیلنڈر اور حتیٰ الامکان اس پر عمل درآمد اور معدنی خام کے گریڈ کی غلط درجہ بندی کو روکنے یا شناخت کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات اپنانا۔ ایک ریاست کو مذکورہ تمام پانچ اصلاحاتی اقدامات 15 دسمبر 2026 تک مکمل کرنے ہوں گے، جس کے بعد وہ 100 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم کی حقدار ہوگی۔
  2. کانوں کا فعال ہونا: مالی سال 2026-27کے دوران 31 دسمبر2026 تک پیشگی منظوریوں (جیسے جنگلات، ماحولیات، زمین وغیرہ) کے ساتھ اہم معدنی بلاکس کی کامیاب نیلامی پر ریاستوں کو ترغیب دی جائے گی (ہر کامیاب نیلامی پر 20 کروڑ روپے، فی ریاست زیادہ سے زیادہ حد 200 کروڑ روپے) اور مالی سال 2026-27 کے دوران (31 دسمبر 2026 تک) کم از کم 10 فیصد ان اہم معدنی بلاکس کو فعال کرنا (یعنی پیداوار اور ترسیل کا آغاز) جو 31 مارچ 2026 تک کامیابی سے نیلام ہو چکے ہوں (فی ریاست 250 کروڑ روپے)۔
  3. ایس ایم آر آئی پر مبنی اصلاحات: ریاستی مائننگ ریڈینس انڈیکس (ایس ایم آر آئی 2026-27) کے تحت زمرہ اے ، بی  اور  سی میں ہر ایک میں سرفہرست تین ریاستوں کو انعام  سے نوازا جائے گا، جو وزارت کان کنی کی جانب سےہر زمرے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 100 کروڑ روپے، 75 کروڑ روپے اور 50 کروڑ روپے سے جاری کیے جائیں گے۔

***

ش ح ۔م ع ن۔م ا

U. No.6263


(ریلیز آئی ڈی: 2255286) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी