سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زندگیوں کو بااختیار بنانا: نمستے اسکیم صفائی ستھرائی کے کارکنوں کے لیے ٹھوس تبدیلی لارہی  ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 APR 2026 8:58PM by PIB Delhi

نیشنل ایکشن فار میکینائزڈ سینی ٹیشن ایکوسسٹم(نمستے)اسکیم نے ملک بھر میں صفائی کارکنوں کے لیے وقار ، حفاظت اور پائیدار ذریعہ معاش کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل حاص کیا ہے ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا ہے کہ یہ اسکیم صفائی ستھرائی کے کارکنوں کے لیے وقار ، حفاظت اور معاشی طور پر بااختیار کرنےکو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ مالی سال 24-2023 میں  اپنے  آغاز کے بعد سے ، اس پہل نے ہدف شدہ   اقدامات، معاشردے کی شمولیت اورہاتھ سے فضلہ اٹھانے کے خطرناک طریقوں کو ختم کرنے کے لیے ایک مرکوز نقطہ نظر کے ذریعے وسیع تر اثرات کا مظاہرہ کیا ہے ۔

مجموعی طور پر 90,942 سیوریج اور سیپٹک ٹینک ورکرز کی پروفائلنگ کی گئی ہے ، جن میں سے 89,248 کی توثیق کی جا چکی ہے ۔ 87, 037 کارکنوں کو پی پی ای کٹس فراہم کی گئی ہیں ، جبکہ 76,247 کو مختلف صحت بیمہ اسکیموں کے تحت شامل کیا گیا ہے ۔ 364گاڑیوں کی سرکاری خریداری کے لیے 983 صفائی کارکنوں کو 34.17 کروڑ روپے کی پیشگی سبسڈی کی رقم جاری کی گئی ہے ۔  اس کے علاوہ، ملک بھر میں سیور اور سیپٹک ٹینکوں کی خطرناک صفائی کی روک تھام پر 1,562 ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ حفاظتی بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بڑے بلدیاتی اداروں  اور اضلاع میں قائم ایمرجنسی رسپانس سینی ٹیشن یونٹس (ای آر ایس یو) کو 753 حفاظتی آلات بھیجے گئے ہیں ۔

جون 2024 سے شہری اور دیہی، دونوں علاقوں میں اس اسکیم کے تحت ٹھوس فضلہ کو ٹھکانے لگانے میں مصروف فضلہ چننے والوں کو بھی ہدف شدہ گروپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ کل 3,78,547 فضلہ چننے والوں کا پروفائل تیار کیا گیا ہے ، جن میں سے 2,52,163 کی ای-کے وائی سی کے ذریعے توثیق کی گئی ہے ۔ تقریبا 1,31,864 فضلہ  چننے والے افراد کو پی پی ای کٹس موصول ہوئی ہیں  اور آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے 1,24,835 فضلہ چننے والوں کے ڈیٹا پر کارروائی کی گئی ہے ۔

اس اسکیم کے تحت 2025-26کے دوران کئی اہم اصلاحات کی گئی ہیں ۔ سوچھتا ادیمی یوجنا (ایس یو وائی) کے تحت پیشگی سبسڈی رقم کی حد انفرادی پروجیکٹوں کے لیے 5.00 لاکھ روپے سے بڑھا کر 7.50 لاکھ روپے اور گروپ پروجیکٹوں (پانچ مستفیدین تک) کے لیے 18.75 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25.00 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ۔ صفائی کے میکانائزڈ آلات اور گاڑیوں کی خریداری اور تعیناتی کے لیے پرائیویٹ سینی ٹیشن سروس آرگنائزیشنز (پی ایس ایس اوز) اور پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو پروجیکٹ کی لاگت کا 25فیصد کی پیشگی رقم سبسڈی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا جزو بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں ، 320 مستفیدین (سینیپرینیورز) کے لیے 14.84 کروڑ روپے کی پیشگی  رقم سبسڈی کے طور پر جاری کی گئی ہے ، جو پچھلے مالی سال میں 250 مستفیدین سے زیادہ ہے ۔

نمستے اسکیم ایک مثالی تبدیلی کو ظاہر  کرتی ہے،یہ محض ایک فلاحی پہل نہیں ہے بلکہ ایک تبدیلی لانے والی سماجی اصلاحاتی تحریک ہے ۔ تکنیکی اختراع کو حقوق پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ مربوط کرکے ، یہ ایک ایسے ہندوستان کی راہ ہموار کر رہی ہے جہاں صفائی ستھرائی کے کارکن وقار ، تحفظ اور آزادی کے ساتھ رہ سکیں اور کام کر سکیں ۔

 

****

(ش ح۔م ش۔م ش)

U:6246


(ریلیز آئی ڈی: 2255209) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी