خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوشن پکھواڑہ 2026 کے تحت  میزورم کے آنگن واڑی سنٹر میں ابتدائی تعلیم اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے لیےنیچر واک ڈے(فطرت کی سیر) کا اہتمام  کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 APR 2026 5:07PM by PIB Delhi

پوشن پکھواڑہ  کی جاری سرگرمیوں کے ضمن میں  میزورم کے ضلع مامیت میں رائیک آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کے تحت آنگن واڑی سنٹر میں نیچر واک ڈے کا کامیابی سے اہتمام  کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد ابتدائی بچپن کی تعلیم کو فروغ دینا اور چھوٹے بچوں میں قدرتی ماحول کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔

فطرت کی سیر کی سرگرمی کے دوران، بچوں کو آنگن واڑی کے ملازمین ، معاونین اور والدین کے ساتھ، قریبی علاقے کے ارد گرد مختصر سیر پر لے جایا گیا۔ اس سیر سے بچوں کو تجرباتی طور پر سیکھنے کا موقع فراہم ہوا جہاں بچوں کو درختوں، پھولوں، پرندوں، تالابوں، کنویں اور پتھروں سمیت فطرت کے مختلف عناصر سے متعارف کرایا گیا۔

بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے اردگرد کے رنگوں، آوازوں اور اشکال کا قریب سے مشاہدہ کریں،جس سے  ان کی حسی نشوونما اور علمی صلاحیتوں کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔ سیر کی سرگرمی کی عملی نوعیت سےبچوں میں جستجو کو فروغ ملا، مشاہدے کی صلاحیتوں کو بڑھایا  گیا اور بچوں میں فطرت کی قدردانی اور محبت کا جذبہ پیدا کیا گیا۔

پوشن پکھواڑہ کے تحت اس طرح کی سرگرمیاں ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے ساتھ تغذیہ سے متعلق آگاہی کو مربوط کرکے بچوں کی مجموعی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ والدین کی شمولیت سے بچوں کے لیے ماحول کی پرورش کی اہمیت کے حوالے سے معاشرے کی شرکت اور بیداری کو مزید تقویت ملی۔

رائیک آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ میں نیچر واک ڈے (فطرت کی سیر) کو خوب پذیرائی ملی اور یہ بامعنی اور بھرپور تجربہ ثابت ہوا، جس نے بچوں کی مجموعی نشوونما میں مثبت کردار ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع۔ع ن)

U. No. 6253


(ریلیز آئی ڈی: 2255196) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी