ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

آٹھویں جن اوشدھی دیوس کے موقع پر جن اوشدھی کیندر کے مالکان کو اعزاز سے نوازا گیا


مستفید ہونے والے افراد نے کم قیمت ادویات کی اہمیت کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 MAR 2026 7:48PM by PIB Delhi

آٹھواں جن اوشدھی دیوس نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز جناب جگت پرکاش نڈا، وزیر مملکت برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز محترمہ انوپریہ پٹیل، اور محکمہ فارماسیوٹیکلز کے سیکریٹری جناب منوج جوشی نے شرکت کی۔

جناب جے پی نڈا، مرکزی وزیر برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز، اور محترمہ انوپریہ پٹیل، وزیر مملکت برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز نے جھارکھنڈ کے جناب ارون کمار کو ایوارڈ پیش کیا۔

اس تقریب کے دوران مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 13 بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے جن اوشدھی کیندروں کے مالکان، جن میں دہلی کے تین مالکان بھی شامل تھے، کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ ان ایوارڈ یافتگان نے جن اوشدھی کیندرز چلانے کے اپنے تجربات اور سفر بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔ اس اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد نے بھی معزز شخصیات سے گفتگو کی۔

پروفیسر ڈاکٹر رُخسانہ نجیب، اننت ناگ (جموں و کشمیر) نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے جن اوشدھی کیندر کے قیام اور عام لوگوں کو کم قیمت ادویات کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے لیے منعقد کیے گئے کیمپس اور آؤٹ ریچ پروگرامز کا ذکر کیا۔ انہوں نے ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے سپلائی چین کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ کولکاتا، مغربی بنگال سے جناب جیوتی بنرجی نے بتایا کہ وہ جن اوشدھی اسکیم کے مقاصد سے متاثر ہوئے اور اس بات کو سراہا کہ یہ اسکیم عام شہریوں کے لیے ادویات کو کفایتی بنانے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔

جناب جے پی نڈا، مرکزی وزیر برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز، اور محترمہ انوپریہ پٹیل، وزیر مملکت برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز نے چنئی، تمل ناڈو کی ڈاکٹر انیتا رمیش کو ایوارڈ پیش کیا۔

چنئی (تمل ناڈو) سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر انیتا رمیش نے بتایا کہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران اپنا جن اوشدھی کیندر کھولا تھا۔ انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کم قیمت ادویات تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گھروں تک ادویات کو پہنچانے (ہوم ڈیلیوری) کی سہولت بھی شروع کی گئی ہے تاکہ مریضوں اور کنبوں کی مزید مدد کی جا سکے۔

دہلی سے تعلق رکھنے والی محترمہ مینا نے بتایا کہ انہوں نے بھی کووڈ-19 کے دوران اپنا کیندر شروع کیا تھا اور گزشتہ پانچ برسوں سے اسے کامیابی سے چلا رہی ہیں۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ مستفید ہونے والوں کی دعائیں اور تعریف انہیں اس خدمت کو جاری رکھنے کی بڑی ترغیب فراہم کرتی ہیں۔

کیندر مالکان نے کہا کہ یہ اسکیم نہ صرف کم قیمت ادویات فراہم کر کے عوامی صحت میں اہم رول رہی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے ذریعے شہری اپنے طبی اخراجات میں نمایاں بچت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید تجویز دی کہ مصنوعات کی فہرست میں مزید توسیع کی جائے اور جن اوشدھی کیندر مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک شکایتی پورٹل قائم کیا جانا چاہیے۔

جناب جے پی نڈا، مرکزی وزیر برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز، اور محترمہ انوپریہ پٹیل، وزیر مملکت برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز نے آندھرا پردیش کے گنٹور میں واقع ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ کو ایوارڈ پیش کیا۔

تقریب کے دوران کئی دیگر جن اوشدھی کیندر مالکان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، جن میں جناب ارون کمار، جناب رنجن کمار (پٹنہ، بہار)، جناب سدھانیا گپتا (جموں، جموں و کشمیر)، جناب راج کمار ورما (اتر پردیش)، جناب سنام پریتم سنگھ (منی پور)، ایمس رشی کیش (اتراکھنڈ)، ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ، جناب رام اقبال سنگھ (جنوبی دہلی)، اور جناب دیوانشو مونگا (مرکزی دہلی) شامل ہیں۔

جناب جے پی نڈا، مرکزی وزیر برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز اور محترمہ انوپریہ پٹیل، وزیر مملکت برائے کیمیکل و فرٹیلائزرز نے ایمس رشی کیش، اتراکھنڈ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مینو سنگھ کو ایوارڈ پیش کیا۔

اس پروگرام کے دوران جناب نڈا نے اسکیم کے مستفید ہونے والوں سے بھی گفتگو کی۔ مستفید افراد نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جن اوشدھی ادویات کی بدولت انہیں معیاری ادویات بہت کم قیمت پر حاصل ہو رہی ہیں، جس سے ملک بھر میں متعدد کنبوں کو بڑی راحت ملی ہے۔

یہ تقریب حکومت کے اس عزم کی توثیق کرتی ہے کہ وہ کم خرچ صحت سہولیات تک رسائی کو مزید وسیع کرے گی اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کی رسائی کو پورے ملک میں مزیدمستحکم بنائے گی۔

******

( ش ح ۔ ش ب ۔ م ا )

Urdu.No-6218


(ریلیز آئی ڈی: 2254871) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English