ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک میں عالمی یوم ارض 2026 منایا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2026 7:58PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی) نے آج نئی دہلی میں عالمی یوم ارض 2026 منایا۔ اس موقع پر اسکولی طلبا اور سیرو تفریح کی غرض سے آئے افراد  کے لیے متعدد تعلیمی اور دلچسپ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا، جو اس سال کے عالمی موضوع ’ایک توانائی، ایک کرۂ ارض‘  سے ہم آہنگ تھے، اور ان کے ذریعہ جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیات کے تئیں بیداری پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MZLM.jpg

اسکول کے 180 طلباء اور 1500 سے زائد وزیٹرس نے مختلف تعلیمی اور بیداری سے متعلق پروگراموں میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں میں سلوگن مارچ، ماہرانہ گفتگو، رنگ بھرنے کے سیشن، کوئز، بنگو گیمز، ارتھ ڈے کا عہد، مشن لائف(طرز حیات برائے ماحولیات) پر ویڈیوز کی اسکریننگ اور وزیٹرس کے لیے ڈوڈل سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا تھا۔

جشن کا آغاز سکول کے طلباء کی پرجوش شرکت سے ہوا، جنہوں نے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا، اور ایک متحرک اور پُرجوش ماحول بنایا۔ اس کے بعد ایک مختصر اورینٹیشن سیشن ہوا جس میں عالمی یوم ارض کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ مشن لائف پر معلوماتی ویڈیوز، تحفظ کے طریقوں اور پائیدار طرز زندگی پر مختصر فلموں کے ساتھ، طلباء کو بیدار کرنے اور ماحولیاتی ذمہ دارانہ رویے کی حوصلہ افزائی کے لیے دکھائی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RLUB.jpg

پروگرام کو باہم اثر پذیر اور دلچسپ بنانے کے لیے، "جانور میں رنگ بھرنے"، "جانوروں کی شناخت" اور لفظ تلاش کرنے کی مشقیں جیسی تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ان سرگرمیوں نے مؤثر طریقے سے جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کیا۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، طلباء نے ماحول کے تحفظ اور بقاء کے لیے خود عہد کرتے ہوئے یوم ارض کا عہد بھی لیا۔ بعد ازاں چڑیا گھر کے ایک تعلیمی دورے کا اہتمام کیا گیا، جس سے طلباء کو کلاس روم کی تعلیم کو حقیقی زندگی کے مشاہدات سے جوڑنے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں ان کی سمجھ کو بڑھانے کے قابل بنایا گیا۔ ڈوڈل آرٹ، آن دی اسپاٹ کوئز، اور ارتھ ڈے اور مشن لائف پر گفتگو سمیت اضافی باہم اثر پذیر سرگرمیوں نے وزیٹرس کے تجربے کو مزید تقویت بخشی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031MVN.jpg

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6197


(ریلیز آئی ڈی: 2254681) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी