وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمہ کے آگاہی پروگرام میں نئے انکم ٹیکس ایکٹ-2025 کی اہم خصوصیات کو اجاگر کیا گیا

اس آگاہی پروگرام میں دہلی-این سی آر خطہ بھر کے 80 سے زائد اسکولوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں سے وابستہ ٹرسٹیز اور عہدیداران نے شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 APR 2026 5:53PM by PIB Delhi

کمشنر انکم ٹیکس (مستثنیات)، دہلی نے آج نئی دہلی میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا، جس کا مقصد مالی خواندگی کو فروغ دینا اور نئے متعارف کرائے گئے انکم ٹیکس ایکٹ-2025 کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔ پروگرام میں  خاص طور پر تعلیمی اداروں اور خیراتی ٹرسٹس سے متعلق دفعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس پروگرام میں دہلی-این سی آر خطے بھر کے 80 سے زائد اسکولوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں سے وابستہ ٹرسٹیز اور عہدیداران نے شرکت کی۔

اس تقریب میں مسز پلوی اگروال، پرنسپل چیف کمشنر انکم ٹیکس (مستثنیات) نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے انکم ٹیکس ایکٹ- 2025 کی اہم خصوصیات کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ نیا قانون طریقۂ کار کو آسان بنانے، ابہامات کو دور کرنے اور شفافیت کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے، جس کے لیے سادہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام اپنایا گیا ہے، جو حکومت کے ویژن ‘وکست بھارت- 2047’ سے ہم آہنگ ہے۔

آگاہی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے جماعت نہم تا دوازدہم کے طلبہ کے درمیان “ٹیکس یور برین – انکم ٹیکس کوئز” کے عنوان سے  انٹر  اسکول کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔

شرکت کرنے والے اسکولوں کے طلبہ نے مختلف مراحل پر مشتمل اس کوئز میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ کامیاب ٹیموں کو اعزازات اور اسنادِ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ تمام شرکاء کی ان کے جذبے اور علم کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔

یہ اقدام انکم ٹیکس محکمہ کے فعال اسٹیک ہولڈر شمولیت، ٹیکس اصلاحات کی تشہیر اور ایک مؤثر، شفاف اور ٹیکس دہندگان کے لیے سازگار ٹیکس نظام کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو ‘سرل قانون، ششکت بھارت’ کے اصول کی بہترین مثال ہے۔

 

********

 

ش ح- ظ الف-خم

UR-6132

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2254225) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी