ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام جوٹ کے تاجروں اور گانٹھ بنانے والوں کے لیے جوٹ اسٹاک کی حد صفر


خام جوٹ کے تاجر اور بیلر اپنا پورا اسٹاک جوٹ ملوں کو فروخت کرسکیں گے

اس کا مقصد مینوفیکچرر کو خام جوٹ کی دستیابی بڑھانے اور مزدوروں کے مفادات کا تحفظ  ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 APR 2026 5:55PM by PIB Delhi

جوٹ کمشنر کی جانب سے  مورخہ:20مارچ2026 کے نوٹیفکیشن کے ذریعےعائد کردہ جوٹ اسٹاک کی حدپراب نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اور ذخیرہ اندوزی یا ممکنہ کالا بازاری کو روکا جا سکے ۔  یہ اقدام گزشتہ چند مہینوں کے دوران خام جوٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد کیا گیا ہے ، جو کہ 2025-26 کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سے کافی زیادہ ہے ۔  اس کے پیش نظر مختلف متعلقہ فریقوں نےجوٹ کی دستیابی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔

خام جوٹ اسٹاک کی نظر ثانی شدہ حد:

  • احاطےمیں بیلنگ پریس والے اور جوٹ کمشنر آفس کے ساتھ رجسٹرڈ خام جوٹ بیلر: صفر(ان کے پاس موجود خام جوٹ کی پوری مقدار 5 مئی 2026 تک فروخت کرنی ہوگی اور 15 مئی 2026 تک فزیکل ڈیلیوری مکمل کرنی ہوگی)
  • دیگر اسٹاک کنندگان(وہ خام جوٹ بیلر جوٹ کمشنر آفس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ، بغیر بیلنگ پریس والے خام جوٹ اسٹاک کنندہ)صفر ۔
  • جوٹ مل/پروسیسنگ یونٹس: موجودہ پیداواری شرحوں کے مطابق زیادہ سے زیادہ 45 دن کی کھپت کے مساوی ۔

انضباطی ہدایات

  • تمام ذخیرہ کنندہ اداروں کو جوٹ اسمارٹ پورٹل (http://jutecomm.gov.in/JuteSmart.html) پر ہرپندرہ دنوں میں جوٹ اسٹاک کی حیثیت کا اعلان اور اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے ۔
  • مقررہ حدود سے زیادہ اسٹاک رکھنے والے اداروں کو 5 مئی 2026 تک اپنے ذخیرے فروخت کرنے ہوں گے اور 15 مئی 2026 تک اسٹاک کو مال برداروں کو فراہم کرنا ہوگا ۔

نفاذ اور تعمیل

  • حکام کو کسی احاطے اور ریکارڈ کا معائنہ کرنے اور اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے والے اضافی اسٹاک کو ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔
  • خام جوٹ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں کے خلاف تنفیذی کارروائی میں مدد کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے بھی درخواست کی گئی ہے ۔
  • لازمی  اشیاء  ایکٹ ، 1955 کے لحاظ سے کسی بھی ادارے کے خلاف تعزیراتی کارروائی شروع کی جائے گی ، جو اسٹاک پوزیشنوں کے اعلان یا اسٹاک کی حدود سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرتا پایا جائے گا۔
  • اسٹاک کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی پر جرمانہ کاالتزام لازمی  اشیاء ایکٹ 1955 کی دفعہ 7 کے تحت کیا جاتا ہے ۔  مزید برآں ، حکم کی خلاف ورزی کے لیے ضبطی کی دفعات کو سیکشن 6 کے تحت بیان کیا گیا ہے اور جھوٹے بیانات کے لیے جرمانہ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت بیان کیا گیا ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور خام جوٹ کی عدم دستیابی سے جوٹ کی صنعت کو خطرہ لاحق ہونے کا امکان ہے اور اس سے متعلقہ صنعت میں روزگار میں خلل پڑنے کا امکان ہے ۔  ان اقدامات کا مقصد جوٹ کی فراہمی کو مستحکم کرنا اور ملک بھر میں کسانوں ، مینوفیکچرر اور صارفین کے مفادات کاتحفظ کرنا ہے ۔

*****

 ( ش ح ۔م ش ع۔اش ق)

U. No. 6090


(ریلیز آئی ڈی: 2253899) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati