وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ویانا میں منعقدہ ورلڈ بارڈر سکیورٹی کانگریس 2026 میں ہندوستان نے بحری سلامتی میں اپنی قیادت کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 APR 2026 7:09PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 14 سے 16 اپریل 2026 تک آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہونے والی ورلڈ بارڈر سکیورٹی کانگریس 2026 میں شرکت کے دوران بحری سلامتی کے میدان میں اپنی قیادت کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی تعاون کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آنند پرکاش بڈولا کی قیادت میں تین رکنی بھارتی وفد نے اس عالمی فورم میں ملک کی نمائندگی کی۔ وفد نے سمندری سرحدوں کے تحفظ کے حوالے سے بھارت کے بہترین طریقۂ کار پیش کیے، جو مضبوط اور مؤثر بحری حکمرانی کے قیام پر ملک کی توجہ کو ظاہر کرتے ہیں۔

سنہ 2012 میں وجود میں آنے والی ورلڈ بارڈر سکیورٹی کانگریس ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے، جہاں اعلیٰ سرکاری عہدیداران، سکیورٹی ماہرین اور صنعتی رہنما سرحدی انتظام کے ابھرتے چیلنجوں، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین عملی طور طریقوں پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5990


(ریلیز آئی ڈی: 2253156) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी