کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور ناروے نے تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت کا تیسرا اجلاس منعقد کیا ؛ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے میں ٹی ای پی اے کے کردار کو اجاگر کیا


بھارت - ناروے مذاکرات میں تجارتی ترقی کا جائزہ لیا گیا، سرمایہ کاری، توانائی اور شعبہ جاتی تعاون کے مواقع تلاش کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 APR 2026 6:55PM by PIB Delhi

تجارت اور سرمایہ کاری (ڈی ٹی آئی) پر انڈیا - ناروے ڈائیلاگ کا تیسرا اجلاس 16 اپریل 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔  اجلاس کی مشترکہ صدارت جناب موہت یادو، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ تجارت، وزارت تجارت و صنعت، حکومت ہند اور محترمہ نینا کرسٹین رور، ڈائریکٹر جنرل، محکمہ تجارتی پالیسی، وزارت تجارت، صنعت اور ماہی گیری ، حکومت ناروے نے کی۔  یکم اکتوبر 2025 کو انڈیا - ای ایف ٹی اے ٹریڈ اینڈ اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ٹی ای پی اے) کے نفاذ کے بعد یہ ڈی ٹی آئی کا پہلا اجلاس تھا  جس میں دونوں فریقوں نے ہندوستان اور ناروے کے درمیان اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے میں ٹی ای پی اے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے انڈیا - ای ایف ٹی اے، ٹی ای پی اے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مشترکہ خوش حالی اور شریک ممالک کے درمیان ایک مضبوط اور زیادہ جامع شراکت داری کی تعمیر کے لیے ایک مستحکم عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستان اور ناروے نے جیو پولیٹکل غیر یقینی صورت حال کے دور میں پائیدار سپلائی چین، توانائی کے تحفظ، آب و ہوا کی منتقلی  اور مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کی ضرورت کو نوٹ کرتے ہوئے عالمی اور گھریلو اقتصادی نقطہ نظر کا جائزہ لیا۔  دونوں فریقوں نے تجارت کو متنوع بنانے اور باہمی مفید کاروباری اقدامات کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

حالیہ برسوں میں ہندوستان اور ناروے کے درمیان دو طرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔  ناروے کو بھارت کی برآمدات 2014 میں 270 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2025 میں 439 ملین امریکی ڈالر ہوگئیں، جو تقریباً  5 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو کی عکاسی کرتی ہے۔  2024 میں ناروے کو بھارت کی خدمات کی برآمدات 876 ملین امریکی ڈالر رہی، جو دو طرفہ اقتصادی شراکت داری میں خدمات کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

ناروے میں زرعی اور متعلقہ مصنوعات کے لیے ٹی ای پی اے کے تحت حاصل ڈیوٹی فری رسائی تجارتی توسیع سے بالاتر اہمیت رکھتی ہے اور خواتین کاروباریوں، ایم ایس ایم ایز، کسانوں ، ماہی گیروں اور اختراع پر مبنی کاروباروں کے لیے جگہ کھولتی ہے، تاکہ وہ برآمدات کی ویلیو چینز میں زیادہ گہرائی سے حصہ لے سکیں، جن میں چاول، سبزیاں، گری دار میوے ، پھلوں کی تیاری ، شہد ، سمندری مصنوعات اور پھولوں کی کاشت جیسی مصنوعات شامل ہیں۔

بات چیت کے دوران ، دونوں فریقوں نے انڈیا - ای ایف ٹی اے، ٹی ای پی اے کے تحت اپنے وعدوں کا اعادہ کیا اور اس کے نفاذ سے پیدا ہونے والے ابتدائی مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ یہ معاہدہ مضبوط تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تعاون، صلاحیت سازی اور گہری کاروباری شراکت داری کے لیے ایک فریم ورک پیش کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای ایف ٹی اے ریاستوں کے مشترکہ مقصد کے ساتھ 15 سالوں میں ہندوستان میں 100 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور 10 لاکھ براہ راست ملازمتوں کی تخلیق کو آسان بنانا بھی مقصود ہے۔ اس موقع پر ہندوستان نے ای ایف ٹی اے کاروباروں کی حمایت کے لیے انویسٹ انڈیا کے تحت ای ایف ٹی اے ڈیسک کے قیام پر روشنی ڈالی۔

دونوں فریقوں نے ٹی ای پی اے کے نفاذ سے متعلق مخصوص مسائل کا بھی جائزہ لیا ، جن میں ٹیرف میں کمی کے فوائد اور تجارتی اور سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت جیسے سینیٹری اور فائٹو سینیٹری اقدامات ، پروڈکٹ رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن کی ضروریات ، ریگولیٹری فریم ورک ، تعمیل کے اخراجات   اور باہمی طور پر متفقہ میکانزم کے ذریعے اصل سرٹیفکیشن شامل ہیں۔

توانائی ، ہنرمندی کی ترقی اور نقل و حرکت ، سمندری تعاون ، دواسازی اور بائیوٹیک ، سیاحت  اور ایم ایس ایم ای میں سیکٹرل تعاون کی تلاش کی گئی، جس میں تیل اور گیس ، آف شور ٹیکنالوجیز ، قابل تجدید توانائی ، گرین ہائیڈروجن ، لو - کاربن سالیوشن، بندرگاہی کارروائیوں کا ڈیجیٹلائزیشن ، پائیدار شپنگ کے طریقوں  اور خدمات ، تعلیم اور طبی شعبوں میں تعاون میں اضافہ شامل ہے۔

ناروے کی طرف سے بتایا گیا کہ وہ اپنی کاروباری برادری کے لیے ہندوستان میں ٹی ای پی اے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور اس نے سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پر روشنی ڈالی، جس میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں گورنمنٹ پنشن فنڈ گلوبل اور نورفنڈ کی سرمایہ کاری شامل ہے، جس میں دونوں فریق اعلی سطحی دوروں ، صنعتی تبادلوں اور کاروباری مشنوں کو تیز کرنے پر متفق ہیں ۔

دونوں فریقوں نے یکم اکتوبر 2026 کو پروسپیریٹی سمٹ (خوشحالی اجلاس)   2026 کے دوران ٹی ای پی اے کی پہلی سالگرہ کی آئندہ یادگاری تقریب کا خیرمقدم کیا اور اعلی سطح کی شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا ، جبکہ باقاعدہ سہ ماہی مشاورت کے ذریعے تجارت اور کاروباری مسائل کو حل کرنے اور 2028 میں ناروے میں باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر اگلا ڈی ٹی آئی اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

ہندوستان - ناروے ڈی ٹی آئی کے تیسرے اجلاس نے ہندوستان اور ای ایف ٹی اے ممالک کے درمیان گہرے تعاون کی بنیاد رکھتے ہوئے ناروے کے ساتھ ایک متحرک اور مستقبل پر مبنی اقتصادی شراکت داری کی تعمیر کے لیے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کی ، جو اعتماد ، اختراع ، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5987


(ریلیز آئی ڈی: 2253123) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी