قانون اور انصاف کی وزارت
قانون ساز ی محکمہ نے سوچھتا پکھواڑہ ، 2026 کے تحت سوچھتا کٹس تقسیم کیں اور‘‘کلینر ہیبیٹس اینڈ اسمارٹ سولیوشن تھری ڈی پینٹنگ بائی آئی ٹی ایکسپرٹ’’کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 APR 2026 10:00PM by PIB Delhi
سوچھتا پکھواڑا 2026 کے موقع پر، منوج کمار، ایڈیشنل سکریٹری، قانون سازی محکمہ نے شاستری بھون اور کرتویہ بھون میں صفائی عملے کے ساتھ ساتھ تمام افسران اور عملے، بشمول کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین اور اس کے منسلک دفاتر یعنی آفیشل لینگویج وِنگ (او ایل وِنگ) اور ویدھی ساہتیہ پرکاشن (وی ایس پی)، میں سوچھتا کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر کے وی کمار، ایڈیشنل سکریٹری اور جناب گینی لونگ پانمئی، جوائنٹ سکریٹری بھی موجود تھے۔
قانون سازی محکمہ، وزارتِ قانون و انصاف نے 15 اپریل 2026 کو “کلینر ہیبٹس اینڈ اسمارٹ سولیوشنزڈی -3پینٹنگ بائے آئی ٹی ایکسپرٹ” کے عنوان سے ایک معلوماتی اور دلچسپ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا۔ یہ تقریب شاستری بھون کی اے وِنگ، چوتھی منزل، کانفرنس ہال نمبر 440 میں ڈاکٹر راجیو مانی، سکریٹری، قانون سازی محکمہ کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔
اس ورکشاپ کا مقصد صفائی، پائیداری، اورڈی-3 پینٹنگ تکنیکوں کے ذریعے بصری ابلاغ کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ سیشن کے دوران انڈیا-ایڈز این جی او کے ایک ماہر نے ان پہلوؤں کو نہایت واضح اور دلچسپ انداز میں بیان کیا، جس سے شرکاء کو ان تصورات اور ان کی عملی اہمیت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔ اس نے شرکاء کو صاف ستھری عادات اپنانے کے ساتھ ساتھ ایک صاف ماحول کے لیے تخلیقی اور مؤثر حل تلاش کرنے کی ترغیب دی۔
اس پروگرام میں جناب گینی لونگ پانمئی، جوائنٹ سکریٹری؛جناب اشوانی، جوائنٹ سکریٹری (آفیشل لینگویج وِنگ)؛ اور جناب آر ایس جے کرشنن، ایڈیشنل لیجسلیٹو کاؤنسل سمیت دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ منسلک دفاتر یعنی آفیشل لینگویج وِنگ (او ایل وِنگ) اور ویدھی ساہتیہ پرکاشن (وی ایس پی) کے اہلکار بھی اس ورکشاپ میں شریک ہوئے۔
جناب گینی لونگ پانمئی، جوائنٹ سکریٹری نے روزمرہ زندگی میں صاف ستھری عادات اپنانے کی اہمیت پر زور دیا اور ماہر کی اس بات پر تعریف کی کہ انہوں نے نہایت دلچسپ انداز میں تصورات کو واضح کیا، جس سے یہ سیشن تمام شرکاء کے لیے انتہائی معلوماتی اور مؤثر ثابت ہوا۔




************
ش ح۔ش آ۔ ج ا
(U: 5885)
(ریلیز آئی ڈی: 2252459)
وزیٹر کاؤنٹر : 8