جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی جانب سےمنعقدایک روزہ نمائش میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ہائیڈروجن اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی نمائش
18 جدید اسٹارٹ اپس نے متنوع گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز اور حل کو اجاگر کیا
ہائیڈروجن ویلیو چین میں اختراعات کی نمائش کرنے والے متنوع اسٹارٹ اپس کی شرکت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 APR 2026 5:51PM by PIB Delhi
جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) نے ایک روزہ ہائیڈروجن اسٹارٹ اپ نمائش کا انعقاد کیا۔ اس نمائش کا مقصد ملک میں ہائیڈروجن اسٹارٹ اپ کے متحرک ایکو سسٹم کو فروغ دینا تھا۔
اس نمائش میں 18 امید افزا اسٹارٹ اپس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا، جو گرین ہائیڈروجن ویلیو چین کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں، جن میں الیکٹرولائزر ٹیکنالوجیز، فیول سیل ایپلی کیشنز، بائیو ماس سے ہائیڈروجن کی پیداوار اور ہائیڈروجن سسٹمز کے لیے ڈیجیٹل حل شامل ہیں۔ شریک اسٹارٹ اپس نے اپنی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کا مظاہرہ کیا اور حکومت، صنعت اور تحقیقی برادری کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔
واضح رہے کہ صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے مطابق، ستمبر 2025 تک ہائیڈروجن کے شعبے میں 249 اسٹارٹ اپس موجود تھے۔
شریک کمپنیوں میں پانچ الیکٹرولائزر اسٹارٹ اپس (الیکٹرولائزرز اور متعلقہ اسٹیک اجزاء)، دو ہائیڈروجن پروڈکشن اسٹارٹ اپس، ایک فیول سیل اسٹارٹ اپ، ایک ہائیڈروجن ایپلی کیشن اسٹارٹ اپ، ایک سیفٹی اسٹارٹ اپ (ایم ای ایم ایس پر مبنی سینسر)، دو ڈرون اسٹارٹ اپس، تین ہائیڈروجن کوکنگ اسٹارٹ اپس، ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس/مشین لرننگ اسٹارٹ اپ اور دو بائیو ہائیڈروجن اسٹارٹ اپس شامل تھے۔
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے سود نے اس موقع پر شرکت کی اور اسٹارٹ اپ بانیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ دیگر معززین میں ایم این آر ای کے سکریٹری جناب سنتوش سارنگی، پی ایس اے آفس میں سائنسی سکریٹری ڈاکٹر پرمندر سینی اور این جی ایچ ایم کے ڈائریکٹر جناب ابھیے باکرے شامل تھے۔
ایم این آر ای نے گزشتہ سال ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمالات کے نئے اور جدید طریقوں کے لیے اسکیم شروع کی تھی، جس کے تحت اسکیم کے حصہ ’ب‘ میں اسٹارٹ اپ فنڈنگ (پائلٹ پروجیکٹس) کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جس میں فی اسٹارٹ اپ زیادہ سے زیادہ 5 کروڑ روپے کی گرانٹ دی جانی ہے۔
اسکیم کے آغاز کے بعد، این آئی ایس ای نے ستمبر 2025 میں تجاویز کے لیے کال (سی ایف پی) جاری کی تھی۔ کل 111 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 58 کو اس سال کے شروع میں پروجیکٹ اپریزل کمیٹی کے سامنے پریزنٹیشن کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ پریزنٹیشنز کے نتائج کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایم این آر ای نے گزشتہ ستمبر میں نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر سینٹر میں آر اینڈ ڈی کانفرنس کے حصے کے طور پر اسی طرح کی ایک اسٹارٹ اپ نمائش کا انعقاد کیا تھا، جس میں 25 سے زائد اسٹارٹ اپس نے شرکت کی تھی۔ یہ دوسرا ایونٹ پہلے ایونٹ کا تسلسل تھا۔
********
ش ح۔ ک ح۔ن ع
U. No.5873
(ریلیز آئی ڈی: 2252328)
وزیٹر کاؤنٹر : 17