نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک گیر “ناری شکتی وندن رن” 17–18 اپریل 2026 کو سات شہروں میں منعقد کی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 APR 2026 3:49PM by PIB Delhi

کھیل کود اور نوجوانوں کے اُمور کی وزارت17 اور 18 اپریل 2026 کو ملک کے سات بڑے شہروں میں “ناری شکتی وندن رن” کا انعقاد کرے گی۔ یہ اقدام خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے اور وکست بھارت کے وژن میں شہریوں کی شمولیت کو مضبوط بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

 

“ناری شکتی وندن رن” کے موضوع کے تحت یہ پروگرام دہلی، کٹک، پٹنہ، ممبئی، اندور، بنگلورو اور جے پور میں منعقد کیا جائے گا۔ پٹنہ اور جے پور میں تقریبات 17 اپریل 2026 کو ہوں گی، جبکہ باقی شہروں دہلی، کٹک، ممبئی، اندور اور بنگلورومیں یہ دوڑ 18 اپریل 2026 کو منعقد کی جائے گی۔

یہ پروگرام صبح سویرے شرکاء کے رجسٹریشن سے شروع ہوگا، جس کے بعد افتتاحی سیشن ہوگا جس میں معزز شخصیات کی عزت افزائی، مہمانِ خصوصی کا خطاب اور ناری شکتی کا حلف شامل ہوگا۔ تقریباً 2 سے 3 کلومیٹر طویل یہ دوڑ ہر شہر کے اہم عوامی مقامات پر منعقد کی جائے گی۔ آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

اس اقدام کا مقصد مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین،جن میں طالبات، پیشہ ور افراد، کاروباری خواتین، کھلاڑی اور سول سوسائٹی کی اراکین شامل ہیں کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ شرکت کو مائی بھارت، نیشنل سروس اسکیم ( این ایس ایس)، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی) اور دیگر شراکت دار تنظیموں کے ذریعے ممکن بنایا جا رہا ہے۔

“ناری شکتی وندن رن” کا انعقاد 16 سے 18 اپریل 2026 تک جاری پارلیمانی اجلاس کے تناظر میں بھی کیا جا رہا ہے، جس کے دوران خواتین کی نمائندگی اور حلقہ بندی کے عمل سے متعلق اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی بیداری اور شمولیت کو فروغ دینا ہے تاکہ حکمرانی اور جمہوری عمل میں خواتین کی شرکت کو تقویت ملے۔

یہ پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے سفر میں خواتین کے اہم کردار کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

****

ش ح۔ م م۔ص ج

U. No. 5861


(ریلیز آئی ڈی: 2252258) وزیٹر کاؤنٹر : 13