وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او بہار کے موتیہاری میں منعقد ہونے والی بڑی نمائش کے دوران ملک کی جدید ترین تکنالوجی اور آتم نربھر بھارت پہل قدمی کا مظاہرہ کرے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 APR 2026 6:03PM by PIB Delhi
بہار کے موتیہاری میں 15 سے 18 اپریل 2026 کے دوران مہاتما گاندھی پریکشا گرہ میں منعقد ہونے والی ایک بڑی نمائش کے دوران دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اپنی جدید ترین تکنالوجیوں، جدید ترین نظام، اور ’آتم نربھر بھارت‘ کی جانب اٹھائے گئے مضبوط قدم کا مظاہرہ کرے گی۔ رکن پارلیمنٹ اور دفاع سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جناب رادھا موہن سنگھ ’شانتی، ستیہ اور وِگیان کا سنگم- سُرکشت اور آتم نربھر بھارت کی جانب‘ کے موضوع پر نمائش کا افتتاح کریں گے۔
جدید دفاعی نظام کے حامل ماڈلز اور مصنوعات کی ایک وسیع رینج کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ان میں ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (اے ای ڈبلیو اینڈ سی) سسٹمز، آکاش سرفیس ٹو ایئر میزائل، آکاش- این جی (نئی پیڑھی) میزائل لانچر، برہموز میزائل، پرتھوی میزائل، اینٹی سیٹلائٹ (اے – ایس اے ٹی) میزائل، این اے جی اینٹی – ٹینک گائیڈیڈ میزائل، پرلے میزائل، مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل (ایم پی اے ٹی جی ایم)، ایڈوانسڈ ٹوڈ آرٹیلری گن سسٹمز (اے ٹی اے جی ایس)، پیناکا ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹمز (ایم ایل آر ایس)، مین بیٹل ٹینک (ایم بی ٹی) ارجن – ایم کے – Iاور II، انڈین لائٹ ٹینک (آئی ایل ٹی)، ماڈیولر برجنگ سسٹم، ڈرون ڈیٹکشن ریڈار، اُتم اے ای ایس اے ریڈار، ہولوگرافک سائٹ، آٹومیٹک کیمیکل ایجنٹ ڈیٹکشن اینڈ الارم (اے س اے ڈی اے) سسٹمز کیمیکل ایجنٹ مانیٹر (سی اے ایم)، کیمیکل، بایولوجیکل، ریڈیولوجیکل، نیوکلیئر (سی بی آر این)، واٹر پیوریفکیشن سسٹم (سی بی آر این- ڈبلیو پی ایس)، بیک پیک – 5 کلو گرام، این بی سی سوٹ ایم کے- V، ملٹی فنکشنل، ماؤنٹیڈ گن سسٹم (ایم جی ایس)، پہیوں والے بکتربند پلیٹ فارم کے لیے کمپوزٹ آرمر (ڈبلیو ایچ اے پی)، کاویری انجن کا ریپڈ پروٹوٹائپ ماڈل، کویری انجن کا مکانی حقیقت پر مبنی ڈسپلے، دھماکے سے تحفظ فراہم کرنے والا سوٹ، بیلسٹک ہیلمیٹ، بحریہ کے لیے مخصوص فولاد اور دیگر مٹیریئل تکنالوجیاں شامل ہیں۔
اس نمائش کا مقصد لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو متاثر کرنا اور انہیں ڈی آر ڈی او کی تکنالوجیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرتی ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5796
(ریلیز آئی ڈی: 2251718)
وزیٹر کاؤنٹر : 8